سوات ،عید پر ڈھائی لاکھ سیاحوں نے سوات کا رخ کیا ،تفریحی مقامات کی سیر

ہفتہ 13 اپریل 2024 20:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) سوات میں عید کے دوران مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ سیاحوں نے سوات کا رخ کیا اور تفریحی مقامات کی سیر کی ۔ ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سوات میں اس عید پر ملک بھر سے سیاحوں نے سوات کا رخ کیا اور ان کے اعدادوشمار کے مطابق ڈھائی لاکھ سے زائد سیاح سوات میں داخل ہوئے ۔

انہوں نے کہاکہ سیاحوں کی سہولت کے لئے جگہ جگہ سہولیات مراکزقائم کردئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سیاحوں نے فضاگٹ پارک ،مرغزار ویلی ،مالم جبہ ،میاندم ،گبین جبہ اور کالام سمیت دیگر تفریحی مقامات کا رخ کیا اور اپنی عید کی چھٹیاں گزاریں انہوں نے کہاکہ بڑی تعدادمیں سوات میں سیاحوں کی آمد اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سوات کے لوگ مہمان نواز ہیں اور انتظامیہ نے ان کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے تھے اگر چہ سخت موسم اور لینڈسلائیڈنگ کیو جہ سے انہیں مشکل کا سامنا ہوا لیکن انتظامیہ نے بروقت اقدامات اٹھا کر سیاحوں کے سفر کو آسان بنانے کی کوشش کی ہے ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں