ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح اور خدمت کیلئے ہمہ تن گوش ہے ،ڈاکٹر قاسم علی خان

ہنگامی قدرتی آفات صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کرلئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر سوات

پیر 15 اپریل 2024 21:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ سوات عوام کی فلاح اور خدمت کیلئے ہمہ تن گوش ہے اور ہنگامی قدرتی آفات صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کرلئے گئے ہیں، قدرتی آفات موسلادھار بارش صورتحال کے پیش نظرتمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز،اسسٹنٹ کمشنرز،ایریگیشن، 1122ریسکیو، ٹی ایم ایز ،ڈبلیوایس ایس سی ،یو ایس ڈی اے ،اور تمام متعلقہ دیگر اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ اشیائے خوردونوش، پیٹرول،ڈیزل،کی فراہمی اور ساتھ ہی ساتھ پہلے سے بھاری مشینری موقع پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

تاکہ فلڈ کے حوالے سے تمام مشینری تیاررکھے تاکہ بروقت ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔عوام اپنی قیمتی جانوں کی حفاظت کے لئے دریائے سوات کے بہاو پر نظر رکھیں اور دریا کی طرف جانے سے گریز کریں۔ دریائے سوات اور مقامی خوڑ کے پانی کے بہاؤمیں اضا فہ ہوا ہے، پانی کے بہاو میں اضافے سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کی دریائے سوات میں قریب جانے پر دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کیلئے مکمل پابندی پہلے سے عائد کی ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں