ڈپٹی کمشنر سوات کی ڈی پی او سے ملاقات، امان وامان، سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

منگل 16 اپریل 2024 20:40

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ضلع سوات میں امن وامان اور سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سوات نے عید کے دوران سیاحوں کی سہولت کے لئے فیسلٹیشن سنٹرز کے قیام اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے پولیس کی کائوشوں کو سراہا ۔ ملاقات کے دوران سوات آنے والے سیاحوں کو ہر قسم دستیاب سہولیات کو بروئے کار لانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیااور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پولیس فورس ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے امن عامہ کو برقراررکھے گی ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں