عزیز میمن کے قتل کے خلاف ٹنڈوآدم پریس کلب کی جانب سے وسیم فاروقی اور امداد راہی کی قیادت میں پریس کلب سے محمدی تک ریلی نکالی گئی

بدھ 19 فروری 2020 14:55

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) معروف نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر عزیز میمن کے قتل کے خلاف ٹنڈوآدم پریس کلب کی جانب سے صدر پریس کلب ٹنڈوآدم وسیم فاروقی اور جنرل سیکریٹری امداد راہی کی قیادت میں پریس کلب سے محمدی تک ریلی نکالی گئی جسمیں سیاسی و سماجی، تجارتی، اساتذہ تنظیموں کیرہنماں، صحافیوں، وکلا اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر صحافی عزیز میمن کے قتل کے خلاف اور انتظامیہ کی غفلت اور چشم پوشی کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب وسیم فاروقی، جنرل سیکریٹری امداد راہی، جماعت اسلامی کے رہنماں مشتاق احمد عادل، عبدالستار انصاری ، انجمن تاجران کے صدر محمد اقبال بھٹی ،نائب صدر حبیب خان، پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر مرزا اشفاق بیگ، روشن پاکستان فرینڈز گروپ کے رانا مختار، رانا محمد سلیمان، پیپلزپارٹی کے اشرف آرائیں، وسیم گل، سابق ایم ایس تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم ڈاکٹر بشیر احمد خاصخیلی ، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما سلطان خاصخیلی، گسٹا کے رہنما دلدار غوری، پ ٹ الف کے صدر لکھا ڈنو خاصخیلی، تنظیم اساتذہ کے ضلعی صدر سید عریف اللہ ،ناصر غوری ،ایم کیو ایم پاکستان کے حمید شیخ، جسقم کے اللہ داد مری، ایس یو پی کے محمد خان پنھور، سندھی ادبی سنگت کے گل حسن لاکھو، ساگر، جے یو آئی کے مفتی حبیب الرحمن، نذر محمد خاصخیلی، شہید بھٹو کے لیاقت چانڈیو، سگا کے غلام قادر بھچہ، محمد خان وریاھ اور دیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق اور سچ کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں نامور صحافی عزیز میمن کو قتل کردیا گیا اور قاتل آزاد ہیں انہوں نے کہا کہ جس مقتول کے قاتل کا پتہ نہ لگیتو ریاست اسکی قاتل تصور کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ عزیز میمن کے قتل سے صحافیوں کی حق اور سچ کی آواز کودبایا نہیں جاسکتا. انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی.

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں