مغرب حقوق نسواں کے نام پر مادر پدر آزادی اورہمارے خاندانی نظام کو تباہ کرنا چاہتا ہے،محمد حسین محنتی

منگل 30 نومبر 2021 00:21

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) مغرب حقوق نسواں کے نام پر مادر پدر آزادی اورہمارے خاندانی نظام کو تباہ کرنا چاہتا ہے،طلاق وخلع کے ریشومیں اضافہ اور تعلیمی اداروں میں بچیوں کا قتل، خودکشی اور زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات اسی سیکولر سوچ کا شاخسانہ ہے،اسلام ونظریہ پاکستان کی حفاظت سمیت عوامی کی فلاح وبہبود کے لیے جماعت اسلامی ہر جگہ اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی و سندھ سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے جامع المحصنات میں حلقہ خواتین کی تربیت گاہ سے خطاب. امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مغرب حقوق نسواں کے نام پر مادر پدر آزادی، عورتوں کو مردوں کا کھلونا بنا کر عورت کی تضحیک اورہمارے خاندانی نظام کو تباہ کرنا چاہتا ہے،طلاق وخلع کے ریشومیں اضافہ اور تعلیمی اداروں میں بچیوں کا قتل ،خودکشی اور زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات اسی سیکولر سوچ کا شاخسانہ ہے۔

(جاری ہے)

ان حالات میں حلقہ خواتین کی پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں کہ وہ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والی خواتین تک اسلام کا آفاقی پہنچائیں۔ ان خیالات کا ااظہار انہوں نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ کے تحت منعقدہ سہہ روزہ تربیت گاہ برائے ارکان وامیدواران کے آخری روز خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ناظمہ صوبہ رخشندہ منیب ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھیں۔

صوبائی امیرکا کہنا تھاکہ نیکی کا حکم اور برائی سے روکنا امت مسلمہ کا ایک بڑا مشن ہے۔اسلام ونظریہ پاکستان کی حفاظت سمیت عوامی کی فلاح وبہبود کے لیے جماعت اسلامی ہر جگہ اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ جولوگ دین کی خدمت کرتے ہیں ان کے لئے اللہ تعالی نے جنت کے محلات میں جگہ بناتے ہیں۔ حلقہ خواتین سندھ کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ ہماری منزل اسلامی انقلاب ہے۔

ایمان کو تحریک دینے کی ضرورت ہے۔دریں اثنامحمد حسین محنتی نے ضلع سانگھڑ کے ضلعی نظم اور امرامقامات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے سب سے اہم دعوت کا کام ہے۔ دعوت کے کام کو وسعت دینی چاہئے کیوں کہ دعوت دین کا کام آخرت سنوارنے کا کام ہے ۔ جماعت اسلامی لوگوں کی دنیا وآخرت دونوں کی تبدیلی چاہتی ہے۔صوبائی امیر نے ذمہ داران پر زورد دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی بھرپور تیاری اور حکمت عملی بنائیں۔امیر ضلع رفیق منصوری ، قیم عبد الغفور انصاری نائب امیر مشتاق عادل،صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پرساتھ موجود تھے۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں