وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پی ایس ایل 4 کا میچ کوئٹہ میں کروانے کے لیے چئیرمین پی سی بی کو خط لکھ دیا

شہری یہاں بھی پی ایس ایل کا میچ دیکھنا چاہتے ہیں۔کرکٹ میچ کے انعقاد کے لئے کوئٹہ اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال سازگار ہے، حکومت میچ کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 6 فروری 2019 23:39

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پی ایس ایل 4 کا میچ کوئٹہ میں کروانے کے لیے چئیرمین پی سی بی کو خط لکھ دیا
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-06 فروری 2019ء) :وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پی ایس ایل 4 کا میچ کوئٹہ میں کروانے کے لیے چئیرمین پی سی بی کو خط لکھ دیا۔خط میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ شہری یہاں بھی پی ایس ایل کا میچ دیکھنا چاہتے ہیں۔کرکٹ میچ کے انعقاد کے لئے کوئٹہ اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال سازگار ہے، حکومت میچ کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ی ایس ایل 4 کا میدان سجنے مین چند روز باقی ہیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شائقین کے دلوں کی دھڑکن بڑھتی جارہی ہے۔ پی ایس ایل 4 میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراﺅنڈز کریں گے۔ذرائع کے مطابق جن میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے اس میں شارجہ میں 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز، 21 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز، 22 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین شیڈول میچز شامل ہیں جب کہ ان کے علاوہ 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز اور 24 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹس آن لائن دستیاب ہیں،ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں 4 اور 5 مارچ کو ہونے والے میچز کے ٹکٹس بھی آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہیں ،اس سٹیڈیم میں 4 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 5 مارچ کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگا، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ زیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے پی ایس ایل کے حتمی مرحلے کا ایک میچ کوئٹہ میں منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کھیلوں بالخصوص کرکٹ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، طویل عرصے سے کوئٹہ میں کرکٹ کے بین الاقوامی میچ کا انعقاد نہیں ہوا ہے، بلوچستان کے عوام کی خواہش ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹرز کو اپنے شہر میں کھیلتا دیکھیں۔انکا کہنا تھا کہ کرکٹ میچ کے انعقاد کے لئے کوئٹہ اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال سازگار ہے، حکومت میچ کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔
وقت اشاعت : 06/02/2019 - 23:39:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :