سابق قومی ویمن کرکٹر نین عابدی اب امریکہ کی نمائندگی کریں گی

نین عابدی آخری بار پاکستان کیلئے جون 2018ء میں بھارت کے خلاف کھیلی تھیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 7 اپریل 2021 17:46

سابق قومی ویمن کرکٹر نین عابدی اب امریکہ کی نمائندگی کریں گی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 اپریل 2021ء ) پاکستان ویمنز ٹیم کی سابقہ کھلاڑی نین عابدی اب امریکی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کریں گی۔ 35 سالہ نین عابدی نے تصدیق کی کہ وہ امریکہ کی طرف سے کھیلنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی ہوں گی۔ نین نے میڈیا کو بتایا ،امریکی کرکٹ حکام نے ان سے رابطہ کیا تھا اور وہ پاکستان کے بعد اب امریکہ کی نمائندگی کرنے میں خوشی محسوس کریں گی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی انہیں اجازت دے دی ہے، وہ اس وقت کراچی میں ہیں اور اپنے کوچ کے ساتھ ٹریننگ کررہی ہیں ۔ امریکی کرکٹ ٹیم کا کنڈیشنگ کیمپ 15 اپریل سے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تیاری کے لئے ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ہوگا۔ واضح رہے کہ نین عابدی آخری بار پاکستان کے لئے جون 2018ء میں بھارت کے خلاف کھیلی تھیں۔ انہوں نے 2006ء سے 2018ء کے دوران 87 ون ڈے اور 68 ٹی ٹونٹی میچوں میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی۔                                                                                     
وقت اشاعت : 07/04/2021 - 17:46:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :