قائداعظم ٹرافی نیشنل پاور لیفٹنگ ٹورنامنٹ 25 دسمبر سے شروع ہو گا

بدھ 21 اپریل 2021 18:25

قائداعظم ٹرافی نیشنل پاور لیفٹنگ ٹورنامنٹ 25 دسمبر سے شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2021ء) پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قائداعظم ٹرافی نیشنل پاور لیفٹنگ ٹورنامنٹ 25 دسمبر سے $لاہور شروع ہو گا۔ پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کیسیکرٹری جنرل راشد ملک نے بتایاکہ ایونٹ میں ملک بھر سے دس ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان آرمی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں مرد اور خواتین کھلاڑی مختلف آٹھ، آٹھ ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، مردوں کی ویٹ کیٹگریز میں 59کلوگرام، 66کلوگرام، 74کلوگرام، 83کلوگرام، 92کلوگرام 105 کلوگرام، 120کلوگرام اور پلس 120کلوگرام جبکہ خواتین کے مقابلوں میں47کلوگرام، 52کلوگرام، 57 کلوگرام، 64کلوگرام،69کلوگرام، 75کلوگرام، 84کلوگرام اور پلس 84کلوگرام کے ویٹ شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں مردوں کے مقابلے 25 دسمبر کو جبکہ خواتین کے مقابلے 26دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے باعث ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں اور پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریش نے بھی ملک میں کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے باعث اپنی تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
وقت اشاعت : 21/04/2021 - 18:25:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :