کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیگ سپنر قیس احمد پی ایس ایل تاریخ کے مہنگے ترین بائولر بن گئے

ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں قیس احمد نے4 اوورز میں 77 رنز دے کر منفی ریکارڈ اپنے نام کیا

ہفتہ 11 مارچ 2023 21:40

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیگ سپنر قیس احمد پی ایس ایل تاریخ کے مہنگے ترین بائولر بن گئے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2023ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیگ سپنر قیس احمد پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین بائولر بن گئے، ہفتہ کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں قیس احمد نے4 اوورز میں 77 رنز دے کر منفی ریکارڈ اپنے نام کیا، ملتان سلطانز کے بیٹرز نے قیس احمد کو 9 چھکے اور 4 چوکے لگائے، قیس احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل یہ منفی ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس تھاجنہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے4 اوورز میں 67 رنز دیئے تھے، یاد رہے کہ جمعہ کو ملتان سلطانز کے انور علی پی ایس ایل تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین بائولر ثابت ہوئے تھے، انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 66 رنز دیئے اور ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
وقت اشاعت : 11/03/2023 - 21:40:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :