شہباز شریف کا شاہین شاہ آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ پر خوشی کا اظہار

وزیراعظم فاسٹ باؤلرشاہین آفریدی کی عمدہ پرفارمنس پرتعریف کیے بنا نہ رہ سکے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 18 مارچ 2023 22:25

شہباز شریف کا شاہین شاہ آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ پر خوشی کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ2023ء) وزیراعظم شہباز شریف نے شاہین شاہ آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم فاسٹ باؤلرشاہین آفریدی کی عمدہ پرفارمنس پرتعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے لاہورقلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم شہباز شریف فاسٹ باؤلرشاہین آفریدی کی عمدہ پرفارمنس پرتعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے لکھا کہ ایک اورآفریدی ،ایسی پاور ہٹنگ کے ساتھ ۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کا فائنل لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کے کپتان شاہین آفریدی نے 44 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی، جبکہ عبد اللہ شفیق کی جانب سے بھی 65 رنز کی بہترین اننگ کھیلی گئی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 وکٹیں لے کر لاہور کی بیٹنگ لائن تباہ کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم شاہین آفریدی نے میدان میں آ کر ملتان کے تمام پلانز تہس نہس کر دیے۔ اس سے قبل دفاعی چیمپئن لاہور کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، دونوں ٹیمیں گزشتہ برس کے ٹورنامنٹ میں بھی فائنلسٹ تھیں۔

ٹاس ہارنے والے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئن ٹیموں کو ٹاس سے فرق نہیں پڑتا۔ دونوں ٹیموں نے اپنے آخری میچ میں کھیلائی گئی پلئنگ الیون برقرار رکھی ہے۔ فائنل کی فاتح ٹیم دوسری مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن بن جائے گی۔ جبکہ اگر لاہور قلندرز فتح رہی، تو پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ ایک ٹیم مسلسل دوسرے سال چیمپئن بنی۔

اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ واحد ٹیم ہے جسے 2 مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ چیمپئن ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کے علاوہ 12 کروڑ روپے کی خطیر انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ملیں گے۔ یہاں واضح رہے کہ ملتان سلطانز کوالی فائر میں لاہور قلندرز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی، جبکہ لاہور قلندرز ایلیمینیٹر 2 میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی۔ گزشتہ 3 سالوں میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز ٹورنامنٹ کی سب سے بہترین ٹیمیں بن کر سامنے آئی ہیں۔ ملتان سلطانز نے مسلسل تیسرے سال جبکہ لاہور قلندرز نے مسلسل دوسرے سال پی ایس ایل فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔
وقت اشاعت : 18/03/2023 - 22:25:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :