سنا ہے ایم کیوایم کو نیشنل اسٹیڈیم کی بھی6،7نشستیں ملنے والی تھیں

ایم کیوایم کے ساتھ جو گزشتہ الیکشن میں ہاتھ ہوا اس بار سود سمیت واپس لیا ہے، مجھے یقین نہیں ہے کہ حکومت 5سال پورے کرے گی، مفتاح اسماعیل

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 مارچ 2024 00:52

سنا ہے ایم کیوایم کو نیشنل اسٹیڈیم کی بھی6،7نشستیں ملنے والی تھیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ2024ء) مفتاح اسماعیل نے ایم کیو ایم کو کراچی سے ملنے والی نشستوں کے حوالے سے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنا ہے ایم کیوایم کو نیشنل اسٹیڈیم کی بھی6،7نشستیں ملنے والی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے 8 فروری کے الیکشن کے نتائج اور پاکستان سپر لیگ 9 میچز کے دوران کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے خالی رہنے کے حوالے سے طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے سنا ہے ایم کیوایم پاکستان کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی بھی6،7نشستیں ملنے والی تھیں،ایم کیوایم کے ساتھ جو گزشتہ الیکشن میں ہاتھ ہوا اس بارسود سمیت واپس لیا ہے۔

مجھے یقین نہیں ہے کہ حکومت 5سال پورے کرے گی۔ ملکی معیشت سے متعلق مفتاح اسماعیل نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈالر کی قدر جولائی تک کچھ بڑھ جائے گی تاہم پیٹرول کی قیمتیں مستحکم رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سسابق لیگی رہنما کے مطابق معاشی اعشاریے بہترہیں، مہنگائی مزید نہیں بڑھے گی، جنوری سے مہنگائی بڑھنے کی شرح رک گئی ہے۔ مفتاح اسماعیل کے مطابق پاکستان میں بنیادی اصلاحات اورراہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

نجکاری کی تیزی کے لئے قوانین کو آسان بنانا ہو گا ۔ میرے خیال میں صرف نقصان والے ہی نہیں منافع بخش اداروں کی بھی نجکاری ہونی چاہئے ۔ ملازمین پر ٹیکس بڑھانے سے آمدنی میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہو گا۔ ملکی معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے بڑے اور سخت فیصلے لینا ہوں گے ۔ سابق وزیر خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ کام کیا ہے میری سوچ مختلف ہے، میری اور شاہدخاقان عباسی کی سوچ ملتی ہے۔ اسحاق ڈار کا وازرت خازنہ سے دور ہونا ملک اور معیشت دونوں کے لئے اچھا ہے ۔اسحاق ڈار کی پالیسوں کی وجہ سے ملک اور معیشت دونوں کو لاتلافی نقصان ہوا ۔
وقت اشاعت : 07/03/2024 - 00:52:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :