لاہور قلندرز نے محض 4 سال میں وہ کارنامہ کردکھایا جسے سرانجام دینے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 9 سال لگے

لاہور قلندرز نے زیادہ پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کا اسلام آباد یونائیٹڈ کا ریکارڈ برابر کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 26 مئی 2025 15:52

لاہور قلندرز نے محض 4 سال میں وہ کارنامہ کردکھایا جسے سرانجام دینے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 9 سال لگے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مئی 2025ء ) پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن لاہور قلندرز نے محض 4 سال میں وہ کارنامہ کردکھایا جسے سرانجام دینے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 9 سال لگے تھے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی فاتح بن گئی۔ یہ لاہور قلندرز کا گزشتہ 4 سال میں تیسرا ٹائٹل ہے، اس سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم 2022ء اور 2023ء میں بھی پی ایس ایل چیمپئن بن چکی ہے۔

 
لاہور قلندرز نے زیادہ پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کا اسلام آباد یونائیٹڈ کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے ، اسلام آباد یونائیٹڈ بھی اب تک 3 مرتبہ (2016ء، 2018ء، 2024ء) پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں۔ 
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

 
پی ایس ایل 10 کے فائنل میں اپنا تیسرا پی ایس ایل ٹائٹل جیت کر شاہین آفریدی 3 پی ایس ایل چیمپئن شپس جیتنے والے پہلے کپتان بن گئے۔

25 سالہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے اس سے قبل 2022ء اور 2023ء میں لاہور قلندرز کو لگاتار ٹائٹل جتوایا تھا۔ 
 ان کی تازہ ترین فتح نے انہیں پی ایس ایل کے دیگر تمام کپتانوں سے بہت آگے بڑھایا، جن میں سے ہر ایک نے صرف ایک ٹائٹل جیتا ہے۔ 

سب سے زیادہ پی ایس ایل ٹائٹل کے ساتھ کپتان: 

شاہین آفریدی (لاہور قلندرز) - 3 
مصباح الحق (اسلام آباد یونائیٹڈ) - 1 
ڈیرن سیمی (پشاور زلمی) - 1 
جے پی ڈومنی (اسلام آباد یونائیٹڈ) - 1 
سرفراز احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) - 1 
عماد وسیم (کراچی کنگز) - 1 
محمد رضوان (ملتان سلطانز) - 1 
شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) - 1
وقت اشاعت : 26/05/2025 - 15:52:24