کراچی ، سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے دوران تخریب کاری کا خدشہ ،خصوصی اقدامات کی ہدایت

قانون نافذ کرنے والے اداورں کو سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی سکیورٹی اور ریلیوں کے انتظامات موثر کرنے کی ہدایت بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اپنے مقامی ایجنٹوں کے ذریعہ اس احتجاجی سلسلے کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے،ذرائع

بدھ 3 مئی 2017 18:39

کراچی ، سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے دوران تخریب کاری کا خدشہ ،خصوصی اقدامات کی ہدایت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2017ء) حساس اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے عوامی مسائل پراحتجاج کے دوران شرپسند عناصر شہر میں افراد تفری پھیلانے کے لیے ان احتجاجی ریلیوں اور دھرنوں میں تخریب کاری کی کارروائی کرسکتے ہیں ۔مختلف سیاسی جماعتوں کو اس حوالے سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے احتجاج کے دوران سکیورٹی اداروں کی جانب سے کیے گئے حفاظتی اقدامات کے تحت اپنے پروگرام تشکیل دیں جبکہ اس بات کی کوشش کی جائے کہ احتجاج کا سلسلہ رات کے اوقات میں جاری نہ رکھا جائے ۔

قانون نافذ کرنے والے اداورں کو بھی اس ضمن میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی ،تحریک انصاف ،پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیوا یم (پاکستان) کی جانب سے شہر میں صفائی کی ابتر صورت حال ،لوڈ شیڈنگ ،اووربلنگ اور دیگر مسائل کے حوالے سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاک سرزمین پارٹی نے کراچی پریس کلب پر 15روز تک احتجاجی دھرنا دیا جبکہ جماعت اسلامی 3روز تک گورنر ہاؤس پر احتجاج کرتی رہی ۔پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز حقوق کراچی کے نام سے ایک ریلی نکالی اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان شہر کے مسائل کے حل کے لیے مستقبل میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ جماعت اسلامی ،پاک سرزمین پارٹی اورتحریک انصاف کی جانب سے ریلیوں اور دھرنوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔

پی ایس پی 14مارچ کو ملین مارچ کرے گی جبکہ جماعت اسلامی نے اپنے مطالبات کی منظور ی کے لیے حکومت 15دن کا الٹی میٹم دیا ہے ۔مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں جماعت اسلامی ایک مرتبہ پھر گورنر ہاؤس پر دھرنا دے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کی بڑی سیاسی جماعتوں کے سرگرم ہونے کے بعد جہاں ایک طرف سیاسی صورت حال میں تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے وہیں حساس اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شرپسند عناصر ان سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے دوران تخریب کاری کی کارروائی کرکے شہر کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ اپنے مقامی ایجنٹوں کے ذریعہ اس احتجاجی سلسلے کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔حساس اداروں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور ان کو کہا گیا ہے کہ وہ احتجاجی پروگرام کے دورران سکیورٹی اداروں کی جانب سے دیئے گئے ہدایت نامے پر من و عن عمل کریں اور کوشش کی جائے ان کا احتجاج رات کے اوقات میں نہ کیا جائے ۔

جبکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اپنی سکیورٹی کے حوالے سے بھی خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ حساس اداروں کی سفارش پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی سکیورٹی کے اقدامات مزید مربوط بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔خصوصاً اہم سیاسی شخصیات کی سکیورٹی کے حوالے سے فول پروف اقدامات یقینی بنانے کو کہا گیا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے  شروع ہوگی

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے شروع ہوگی

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی