حکمران بنک آف پنجاب کو اپنے دوستوں کے ذریعے ہتھیا رہے ہیں ،دیوالیہ کرواکے خود خریدنا چاہتے ہیں‘ پیپلز پارٹی

سازش کے تحت پنجاب بنک کے شیئرز کی قیمت گرا کر شیئرز ہولڈرز کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے ،معاملہ لے کر عدالت اور نیب میں جائینگے ڈالروں اور روپے کے تاجروں کو بے نقاب کرتے رہیں گے، چوہدری منظور ،سلیم مانڈی والا ، حیدر زمان قریشی کی مشترکہ پریس کانفرنس

پیر 8 مئی 2017 18:37

حکمران بنک آف پنجاب کو اپنے دوستوں کے ذریعے ہتھیا رہے ہیں ،دیوالیہ کرواکے خود خریدنا چاہتے ہیں‘ پیپلز پارٹی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2017ء) پیپلز پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکمران بنک آف پنجاب کو اپنے دوستوں کے ذریعے ہتھیا رہے ہیں اور بنک کو دیوالیہ کرواکے خود خریدنا چاہتے ہیں،سازش کے تحت بنک آف پنجاب کے شیئرز کی قیمت گرا کر شیئرز ہولڈرز کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے ،ہم یہ معاملہ لے کر عدالت اور نیب میں جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور ، سلیم مانڈی والا اور حیدر زمان قریشی نے دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ حکمران ٹھیک کہتے ہیں کہ انہوں نے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی بلکہ حکمرانوں نے ایک روپے کی نہیں اربوں کی کرپشن کی ہے ۔ حکمرانوں کے سکینڈل ہی سکینڈل ہیںاور یہ نجکاری کی بجائے چیزیں خرید رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بنک آف پنجاب کا خوفناک سکینڈل سامنے آیا ہے، بنک آف پنجاب کو اپنے دوستوں کے ذریعے ہتھیا رہے ہیں۔

بنک آف پنجاب کا شیئر بیس روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے، 20روپے والا شیئر اب سات روپے گر گیاہے ، ہر شیئر ہولڈر کا شیئر سات روپے گر ا دیا گیاہے جس کے باعث عام شیئر ہولڈر کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ بنک آف پنجاب ستر فیصد رائٹ شیئر ریلیز کر دیئے ہیں،بنک کا دیوالیہ نکل گیا اس لئے مارکیٹ میں شیئر لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ، رائٹ شیئر اس وقت ایشو ہوتے ہیں جب کوئی راستہ نہ رہے ، حکومت نے متعدد بار بنک آف پنجاب کو بیل آئوٹ کیا، بنک حکام نے جان بوجھ کر شیئر کی ویلیوخود کم کی۔

بنک آف پنجاب کا یہ میگا سکینڈل ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ بنک آف پنجاب میں چھ ارب چھوٹے کھاتا داروں کا ہے ،اربوں کے میگا منصوبوں کی گارنٹیاں بنک آف پنجاب نے دے رکھی ہیں۔یہ معاملہ لے کر عدالت اور نیب میں جائیں گے اور گورنر سٹیٹ بنک اور ایس ای سی پی کے حکام کو طلب کریں گے۔ڈالروں اور روپے کے تاجروں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..