عمان پاکستان میں تیل وگیس ،سی پیک منصوبوں ، اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کا خواہش مند

پاکستان اور عمان باہمی تعاون کے ذریعے گوادر پورٹ کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات موجود ہیں اور مستقبل میں ان کو مزید ہموار کیا جائے گا، عمانی وزیر خارجہ سی پیک منصوبوں، گوادر اور کراچی پورٹس کے ذریعے پاکستان کا چین، وسطی ایشیائی ممالک عمان اور دیگر ممالک کے منسلک ہو جائے گا،یوسف بن علاوی دونوں ممالک کے درمیاں تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک ہے جسے مزید بڑھایا جائے گا، سرتاج عزیز عمان میں25لاکھ کے قریب پاکستانی عمان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،چمن کے قریب افغان فورسز کے پاکستان کی سرحد کے طرف بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے جواب دیا گیا، عمانی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

پیر 8 مئی 2017 19:19

عمان پاکستان میں تیل وگیس ،سی پیک منصوبوں ، اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کا خواہش مند
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) عمان نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبوں اور سی پیک منصوبوں کے اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان باہمی تعاون کے ذریعے گوادر پورٹ کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار عمانی وزیر خارجہ یوسف بن علاوی نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ پیر کے روز دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات موجود ہیں اور مستقبل میں ان کو مزید ہموار کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور عمان ان منصوبوں کے اقتصادی زون مین سرمایہ کاری کرنے کی خواہش رکھتا ہے، سی پیک منصوبوں، گوادر اور کراچی پورٹس کے ذریعے پاکستان کا چین، وسطی ایشیائی ممالک عمان اور دیگر ممالک کے منسلک ہو جائے گا، عمانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عمان اور پاکستان کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دیا جائے گا، بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ منصب رویہ رکھنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان جو بھی مسائل ہیں ان کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے، ایک اور سوال کے جواب میں عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ عمان پاکستان میں تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت سارے قدرتی وسائل جنہیں تلاش کرکے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، سرتاج عزیز نے کہا کہ عمانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملا ہے، انہوں نے کہا کہ عمانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں تقافت، تجارت، سرمایہ کاری، دونوں ممالک کے لوگوں اور خطے میں رابطہ سازی کے حوالے بات چیت ہوئی ہے، دونوں ممالک کے ذریعے خطے کے درمیان روابطہ کو مزید وسیع کیا جا سکتا ہے، دونوں ممالک کے درمیاں تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک ہے جسے مزید بڑھایا جائے گا، دونوں ممالک کے درمیاں فیری سروس شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ عمان میں25لاکھ کے قریب پاکستانی عمان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاک-افغان فورسز کے درمیاں چمن کی سرحد کے قریب ہونے والے واقعہ میں سفارتکاری کی ناکامی کے حوالے سے سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ چمن کے قریب افغان فورسز کے پاکستان کی سرحد کے طرف بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے جواب دیا گیا، اب امید ہے سرحد کی حد کے حوالے سے مسئلے کو دونوں ممالک کے فورسز کے لوکل کمانڈر حل کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار