ٹیلی نار گروپ اور ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے سائبر ہراسانی کے خلاف عالمی مہم کا اعلان کردیا گیا

جمعرات 15 جون 2017 20:34

ٹیلی نار گروپ اور ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے سائبر ہراسانی کے خلاف عالمی مہم کا اعلان کردیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) ٹیلی نار گروپ اور ٹیلی نار پاکستان نے 2020 کے لیے مقرر کردہ اہداف کے سلسلے میں سائبر ہراسانی کی روک تھام کے لیے عالمی مہم (Stop Cyberbullying Day 2017) کا اعلان کردیا ہے ۔ اس مہم کے تحت پاکستان سمیت ٹیلی نار کی 13 انٹرنیشنل مارکیٹس کے چالیس لاکھ بچوں کو انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال سے متعلق تربیت کی فراہمی کے لیے عالمی ڈیجیٹل و سوشل میڈیا مہم ’’ بی اے سائبر ہیرو‘‘ کا حصہ بنایا جائے گا۔

ایشیاء میں 2020تک انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والے بچوں کی تعداد 50کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ٹیلی نار کی جانب سے 2016میںسائبر ہراسانی کے خلاف مہم کی حمایت میں انٹرنیٹ کو محفوظ بنانے کے لیے سال بھرمتعدد اقدامات عمل میں لائے گئے۔ اس سلسلے میں انٹرنیٹ کو محفوظ بنانے اور سائبر ہراسانی کی روک تھام کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے قائم کردہ #useheart ہیش ٹیگ پر 259 ملین تاثرات درج کیے گئے۔

(جاری ہے)

(*1)ٹیلی نار 2017میں بھی اس طرز کی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے پرجوش ہے جن کے تحت ٹیلی نار پاکستان اور ٹیلی نار گروپ کے فیس بک اور ٹوئیٹر اکائونٹس کے ذریعے پہلی مرتبہ سوشل میڈیا پر پروفائل تصاویر کے لیے کسٹم میڈ ’بی اے سائبر ہیرو‘ فلٹر متعارف کرانے کے ساتھ سائبر ہراسانی سے محفوظ رہنے کی تدابیر، گرافکس اور ملٹی میڈیا کے ذریعے معلومات عام کی جائیں گی جبکہ آگہی کے فروغ کے لیے دیگر سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

ٹیلی نار پاکستان سائبر ہراسانی کی روک تھام کے لیے کی جانے والی عالمی کوششوں کی حمایت اور اپنے اہداف کے حصول کے لیے ایک متحرک آئی سی ٹی ادارے کا کردار ادا کررہا ہے۔ کمپنی نے متعدد سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان میں ہزاروں بچوں کو انٹرنیٹ کے مثبت استعمال کے بارے میںآگہی فراہم کی ہے جن میں ’ محفوظ انٹرنیٹ‘ اسکول آئوٹ ریچ پروگرام، والدین کے لیے ایک سے زائد زبانوں میں ’محفوظ انٹرنیٹ گائیڈ‘ کا اجراء اور محفوظ انٹرنیٹ کے فروغ کے لیے مخصوص iChampپروگرام شامل ہیں۔

ان اقدامات کے ذریعے 3لاکھ20ہزار سے زائد طلباء کو انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال اور سائبر ہراسانی سے بچائو کی تربیت فراہم کی گئی ہے۔ سائبرہراسانی سے تحفظ کی اس آگہی مہم میںدنیا بھر سے ٹیلی نار کے ہزاروں ملازمین بھی حصہ لیںگے اور آن لائن مہم میں شریک ہوکر اپنی پروفائل تصاویرکی جگہ سائبر ہراسانی کے خلاف مثبت پیغامات پوسٹ کریں گے۔اس بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب خان نے کہا کہ’’سائبر ہراسانی سوشل میڈیا کے صارفین کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے بڑا خطرہ بن کر ابھر رہی ہے، خاص طور پر بچوں کے لیے جو ڈیجیٹل دنیا میں ان خطرات کا آسان ہدف ثابت ہوتے ہیں۔

ٹیلی نار پاکستان نے ٹیلی نار گروپ کی جانب سے انٹرنیٹ کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سیف انٹرنیٹ اسکول آؤٹ ریچ اور آئی چیمپ جیسے پروگرامز کے ذریعے کامیابی سے فروغ دیا ہے ۔ ہم ٹیلی نار گروپ کی جانب سے سال 2020تک چالیس لاکھ بچوں کو انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال سے متعلق آگہی فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں ، جن سے پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک محفوظ اور مفید ڈیجیٹل دنیا کے قیام کی کوششوں کو فروغ ملے گا۔

ہمیں پوری امید ہے کہ ہم وہ سائبر ہیرو بن کر ابھرسکیں گے جو اس مہم کا بنیادی مقصد ہے۔ ‘ ‘ حالیہ تحقیق کی بدولت سائبر ہراسانی کے مسئلے کی جانب توجہ مزید بڑھ گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سائبر ہراسانی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے ۔سائبر ہراسانی کا نشانہ بننے والے 64فیصد طلباء نے اعتراف کیا ہے کہ اس وجہ سے ان کی سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے اور اسکول میں عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ ہوا ہے ۔

(*2)اسی طرح 83فیصد ایسے طلباء جنہیں حالیہ 30دنوں میں سائبر ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا اور اسکولوں میں ہتک کا نشانہ بنائے گئے ہیں۔ اس مہم میں کس طرح حصہ لیا جائی ٹیلی نار کے ہراسانی کے خلاف عالمی دن کی حمایت میں فیس بک اور ٹوئیٹر اکائونٹ پر اپنی پروفائل تصاویر تبدیل کریں: www.twibbon.com/support/stop-cyberbullying-day ہیش ٹیگ #useheartاور #stopcyberbullyingday کے ذریعے عالمی سطح پر ہونے والے آن لائن مباحثے میں شرکت کرتے ہوئے سائبر ہراسانی کے عالمی دن اور ’بی اے سائبرہیرو‘ مہم کے بارے میں تاثرات پوسٹ کریں۔

نوجوانوں کے لیے انٹرنیٹ کے استعمال کو محفوظ بنانے کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور آگے پھیلائیں ۔ٹیلی نار گروپ کی جانب سے والدین کے لیے رہنماء ہدایت نامہ ’ بچوں سے انٹرنیٹ کے بارے میں کس طرح بات چیت کی جائے‘ درج ذیل لنک کے ذریعے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ