سپریم کورٹ بلا خوف وخطر فیصلہ دے ،پہلے مرحلے میں وزیر اعظم اور پھر تمام آف شور کمپنیوں کے آنرز کا احتساب کرے ‘ سراج الحق

حکمرانوں کے کتے مکھن کھا رہے ہیں اور غریب کا بچہ کچرے کے ڈھیر میں روٹی تلاش کررہاہے،جذبات کو نہیں شعور کو جگانے آیا ہوں، امیر جماعت اسلامی

منگل 18 جولائی 2017 19:26

سپریم کورٹ بلا خوف وخطر فیصلہ دے ،پہلے مرحلے میں وزیر اعظم اور پھر تمام آف شور کمپنیوں کے آنرز کا احتساب کرے ‘ سراج الحق
ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے کتے مکھن کھا رہے ہیں اور غریب کا بچہ کچرے کے ڈھیر میں روٹی تلاش کررہاہے،جذبات کو نہیں شعور کو جگانے آیا ہوں ،آج بھی ایسٹ انڈیا کے غلام جنکا سلسلہ میر جعفر ،میر صادق سے ملتا ہے وہ آج حکمرانوں کی صورت عوام پر مسلط ہیں،انگریز نے لوگوں کے ذریعے لوگوں پر حکمرانی کا پلان بنایا اور ان کو مسلط کروایا،حکمرانوں کا قبلہ آج بھی واشنگٹن ہے،آج نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آچکا ہے،سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہم آپکی عدالت میں ہیں اور آپ اللہ کی عدالت میں،سپریم کورٹ بلا خوف وخطر فیصلہ دے ،پہلے مرحلے میں وزیر اعظم کا احتساب اور پھر تمام آف شور کمپنیوں کے آنرز کا احتساب کریں۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے بہاولنگر میں کارکنان سے عید ملن پارٹی کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا منشور کسی خاص کیلئے نہیں بلکہ ماں کی گود میں موجود بچے سے لیکر بزرگ تک کا ہے۔آج تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری کے باعث ڈاکہ زنی کرنے پر مجبور ہیں۔موجودہ نظام نے ہمیں آزادی کی نعمت سے محروم رکھا،کروڑوں پاکستانیوں کو تعلیم،صحت سے محروم رکھا۔

میں کسان کا بیٹا ہوں اور ہل چلانا جانتا ہوں۔سینیٹ میں بطور سینیٹر درخواست دی کہ اللہ کے نظام کو ملک میں رائج کیا جائے۔میں جذبات کو نہیں شعور کو جگانے آیا ہوں کہ آج بھی ایسٹ انڈیا کے غلام جنکا سلسلہ میر جعفر ،میر صادق سے ملتا ہے وہ آج حکمرانوں کی صورت عوام پر مسلط ہیں۔پارٹیاں اور جھنڈے بدلے جاتے ہیں مگر انگریز کے غلام آج محلات میں جبکہ غریب عوام سڑکوں پر ہیں۔

انگریز نے لوگوں کے زریعے لوگوں پر حکمرانی کا پلان بنایا اور ان کو مسلط کروایاحکمرانوں کا قبلہ آج بھی واشنگٹن ہے۔عدالتی نظام میں چیف جسٹس کے ہاتھ میں انگریزوں کی کتاب کے بجائے قران پاک ہونا چاہئیے۔بچہ جوان اور جوان سے بوڑھا ہو جاتا ہے مگر انصاف نہیں ملتا۔انصاف صرف قران میں،نظام صرف اسلام کا ہے۔پاکستان قومیتوں کے مجموعے کا نام نہیں پاکستان ایک نظریے کا نام ہے۔

2 دفعہ وزیر رہا ،اربوں کا بجٹ خرچ کیا مگر اپنے لیئے ایک گاڑی نہیں خریدی۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس نے زبانی و تحریری کہا کہ آپکی جان کو خطرہ ہے مگر میں نے آج تک اپنے گھر کے دروازوں کو کسی عام آدمی کیلئے بند نہیں کیا۔اداروں کو تباہی سے بچانے کیلئے کرپشن فری پاکستان موومنٹ شروع کی ہے۔پانامہ سکینڈل میں وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا نام دیکھ کر بہت حیرانگی ہوئی۔

پانامہ کے ڈاکومنٹس لے کر سب سے پہلے سپریم کورٹ گیا۔لیگی وزراء نے 18،19ویں گریڈ کے افسران کو جے آئی ٹی میں دیکھ کر مٹھائیاں بانٹیں۔پانامہ اسکینڈل کے بعد وزیر اعظم کو استعفی دینا چاہئیے تھا مگر آج تو حکومت کہتی ہے سب چور ہیں ہمیں ہی طعنہ کیوں اب سب چوروں کا احتساب ہوگا۔آج پھر سپریم کورٹ جاونگا۔نواز شریف ٹیم پانامہ کا فیصلہ نہیں دیکھنا چاہتی۔

حکومت کی کشتی آج ڈوبنے والی ہے۔حکومت کا زوال ممتاز قادری کی پھانسی سے ہی شروع ہوگیا تھا۔نواز شریف کو میں نے مسجد نبوی میں سود کے نظام کے خاتمے کی درخواست کی مگر وہ روضہ رسول پر بیٹھ کر وعدہ کرکے مکر گئے۔آج نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آچکا ہے۔سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہم آپکی عدالت میں ہیں اور آپ اللہ کی عدالت میں۔بلا خوف وخطر فیصلہ دیں۔

پہلے مرحلے میں وزیر اعظم کا احتساب اور پھر تمام آفشور کمپنیوں کے آنرز کا احتساب کریں۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہا کہ اس ملک میں اللہ کی اطاعت سے انکار اور کلمے کا مزاق اڑایا جارہا ہے۔پاکستان چند خاندانوں کی جاگیروں میں اضافے کیلئے معرض وجود میں نہیں آیا تھا۔تعلیم مگرمچھوں کو ٹھیکے پر دے دی گئی ہے۔

اربوں روپے اورنج ٹرینوں پر خرچ کرنے والوں نے پورے پنجاب کیلئے صحت پر ڈیڈھ ارب خرچ کیا۔حکمران آج اللہ سے جنگ کررہے ہیں،آدھا ملک گنوا بیٹھے ہیں باقی آدھا بھی خطرے میں ہے۔نواز شریف نے مودی کو زاتی مہمان بنا کر شیر کی کھال میں رخصت کیا۔مودی کی اولاد پر 1200 سال حکمرانی کی مگر شیر کے نشان والے نے عوام کو گیدڑ بنا ڈالا اور اپنے خزانے بھر لیے۔ایک پارٹی کا چور دوسری پارٹی میں جا کر پاک صاف ہوجاتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی