پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اضافہ، کے ایس ای 100انڈیکس 1113پوائنٹس کے اضافے سے 45636.36پوائنٹس پر بند

سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب92 ارب روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم82.30 فیصد زائد جبکہ110.28 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

منگل 18 جولائی 2017 19:32

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اضافہ، کے ایس ای 100انڈیکس 1113پوائنٹس کے اضافے سے 45636.36پوائنٹس پر بند
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو زبردست تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس 44600،44700،44800،44900،45000،45100،45200،45300،45400،45500اور45600کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب92 ارب37 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت82.30 فیصد زائد جبکہ110.28 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم خاندان کے خلاف پانامہ کیس کی سماعت کے باعث کاروبار آغاز منفی زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 44498کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیاتاہم حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز کی جانب سے توانائی ،اسٹیل اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس ایک بار 44600کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

(جاری ہے)

منگل کو مارکیٹ میں مقامی سرمایہ گورپ بھی سرگرم رہے اور نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1113.15پوائنٹس اضافے سی45636.36پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کو مجموعی طور پر15کروڑ83 لاکھ19 ہزار850 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو پیرکی نسبت8 کروڑ3 لاکھ32ہزار 60شیئرززائدہے ۔ مجموعی طور پر373 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سی307 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ56 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔

سرمایہ کاری مالیت میںایک کھرب 92ارب37 کروڑ94 لاکھ92 ہزار735 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 93 کھرب26 ارب70 کروڑ80 لاکھ52 ہزار315 روپے ہو گئی ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپس موریس پاک کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت125.85 روپے اضافے سی2675.00 روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت47.49 روپے اضافے سی1767.49 روپے پر بند ہوئی ۔

نمایاں کمی باٹاپاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت73.00 روپے کمی سی3100.00 روپے اور کولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت55.00 روپے کمی سی2300.00روپے پر بند ہوئی ۔منگل کوٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ12 لاکھ52 ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ۔ جس کے شیئرز کی قیمت1.78روپے اضافے سی37.70 روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 89 لاکھ8 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت8پیسے اضافے سی6.69 روپے پر بند ہوئی ۔ منگل کو کے ایس سی 30 انڈیکس 626.53 پوائنٹس اضافے سے 23843.63 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس2385.89 پوائنٹس اضافے سی77903.34 پوائنٹس جبکہ کے ایس سی آل شیئرز انڈیکس656.75 پوائنٹس اضافی سی31839.58 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی