کوئٹہ: پاک چائنا اقتصادی راہداری پاکستان اور خاص کربلوچستان جیسے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھول دے گی،رفعت پرویز

صوبے کے نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع میسر آئینگے ،پاک چائنا جی سی سی اجلاس میں ہر صوبے میں فی الوقت فوری طور پر ایک خصوصی اکنامک زون بنانے کا فیصلہ ہواہے بلوچستان میں 15ہزار ایکڑ پر مشتمل اکنامک زونز بنائے جائینگے ،ایوان صنعت وتجارت اور انڈسٹریز سے وابستہ افراد سی پیک جیسے عظیم منصوبے کا فائدہ اٹھائیں اور اپنے کاروبار کو وسعت دیں، بورڈآف انویسٹمنٹ کے ڈائریکٹر رفعت پرویز ،عبدالسمیع اور محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے ڈائریکٹر شوکت خان خٹک نے ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان میں چیمبر کے عہدیداران اور اراکین سے اظہار خیال

جمعرات 27 جولائی 2017 22:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) پاک چائنا اقتصادی راہداری پاکستان اور خاص کربلوچستان جیسے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھول دے گی بلکہ اس سے صوبے کے نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع میسر آئینگے ،پاک چائنا جی سی سی اجلاس میں ہر صوبے میں فی الوقت فوری طور پر ایک خصوصی اکنامک زون بنانے کا فیصلہ ہواہے بلوچستان میں 15ہزار ایکڑ پر مشتمل اکنامک زونز بنائے جائینگے ،ایوان صنعت وتجارت اور انڈسٹریز سے وابستہ افراد سی پیک جیسے عظیم منصوبے کا فائدہ اٹھائیں اور اپنے کاروبار کو وسعت دیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار گزشتہ روز بورڈآف انویسٹمنٹ کے ڈائریکٹر رفعت پرویز ،عبدالسمیع اور محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے ڈائریکٹر شوکت خان خٹک نے ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان میں چیمبر کے عہدیداران اور اراکین سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیااس سے قبل چیمبرآف کامرس کے صدر حاجی عبدالودود اچکزئی ،سینئر نائب صدر آرکیٹکٹ عیسیٰ خان ودیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا اس موقع پر چیمبرآف کامرس کے صدر حاجی عبدالودود اچکزئی کا کہناتھاکہ بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے نہ صرف بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے بلکہ اس کی جیواسٹریٹجک اہمیت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،بلوچستان نہ صرف طویل ساحل سمندر رکھتاہے بلکہ اس کی سرحدات 2ہمسایہ ممالک ایران اورافغانستان کے ساتھ بھی جاملتی ہے ،انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے کے تحت بلوچستان کو دی جانے والی اہمیت خوش آئند ہے ،امید ہے کہ اس سے صوبے میں صنعت وتجارت اور انڈسٹریز کے شعبے کو زبردست ترقی ملے گی بلکہ یہاں روزگار کے مواقع بھی بڑھیںگے ،انہوں نے کہاکہ جب صوبہ معاشی طور پرمضبوط ہوگا تو اس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور امن وامان کی صورتحال بہترہوگی اس موقع پر چیمبرآف کامرس کے سینئر نائب صدر آرکیٹکٹ عیسیٰ خان اوردیگر ممبران نے مختلف تجاویز دیں اور درپیش مشکلات کا ذکر کیا چیمبرآف کامرس کے عہدیداران وممبران سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل بورڈ آف انویسٹمنٹ رفعت پرویز ،عبدالسمیع اور محکمہ منصوبہ بندی وترقیات شوکت خان خٹک کاکہناتھاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بلوچستان ہی سی پیک منصوبے کا محور ہے ،اسی لئے اس صوبے میں شاہراہوں کی تعمیر ،ریلوے نظام اور اکنامک زون کے قیام پر بھرپورتوجہ دی جارہی ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے سے بلوچستان کو بھرپور فائدہ پہنچے ،انہوں نے کہاکہ چانیز کے ساتھ کاروباری اور دیگر شعبوں میں شراکت داری کے انتہائی اچھے اثرات مرتب ہونگے نہ صرف ہم سستی اشیاء تیار کرسکیںگے بلکہ ان کی کوالٹی بھی اچھی ہونگی انہوں نے کہاکہ چائنا نے 37سال میں جو تیزرفتار ترقی کی کہ وہ پوری دنیا کیلئے مثال ہے ،ان کا کہناتھاکہ چائنا کے انڈسٹریز سے وابستہ افراد پاکستان میں وسیع سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہاں مزدوروں کے اخراجات انتہائی زیادہ ہے یہاں کے مقامی تاجر ان کے ساتھ شراکت داری رکے زبردست فائدہ اٹھاسکتے ہیں ،ان کاکہناتھاکہ اس وقت پاکستان اقتصادی حوالے سے دنیا کا ایک 144واں ملک ہے تاہم بین الاقوامی سطح پر اس بات کو سراہاجارہاہے کہ پاکستان دنیا کے ان 10ممالک میں شامل ہے جہاں بڑے پیمانے پر اقتصادی اصلاحات کئے گئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت اب تک پاکستان میں 20سے 25ارب ڈالر کی خطیر رقم کی چین کی طرف سے سرمایہ کاری کی جاچکی ہے ،انہوں نے کہاکہ اقتصادی ماہرین کام ماننا ہے کہ بیسویں صدیق یورپ کی صدی تھی جبکہ ایکسیویں صدی اقتصادی حوالے سے ایشیاء کی صدی ہوگی اان کاکہناتھاکہ بیلٹ اینڈروڈ انیشیٹیو کے ذریعے چین ہمارا انفرا سٹرکچر بہتر بنا کر ہمیں ترقی کی روڑ میں دوسروں کے برابر لانا چاہتاہے ،ان کاکہناتھاکہ پہلے پہل ملک بھر میں اقتصادی داری کے تحت 46زونز قائم کرنے پر غور کیاجارہاتھا تاہم پاک چین جی سی سی میٹنگ میں فیصلہ کیاگیاکہ فی الوقت چاروں صوبوں میں ایک ایک خصوصی اقتصادی زونز بنایاجائیگا بلوچستان میں یہ زون ضلع پشین کے علاقے میں قائم ہوگا انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں 6اکنامک زونز ،15ہزار ایکڑ اراضی پر قائم کئے جائینگے ،انہوں نے کہاکہ چیمبرآف کامرس کے عہدیداران کی تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنایاجائیگا بلکہ ان پر عملدرآمد کو ممن بنانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے تاکہ بلوچستان میں موجود تجارتی مواقعوں اور مشکلات سے متعلق لوگوں کو معلوم ہوسکے ،تقریب کے اختتام میں ایوان صنعت وتجارت کی جانب کو مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کئے گئے

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں