ترقی یافتہ ممالک نے خواتین کو تمام شعبوں میں بہتر مواقع فراہم کر کے تیز رفتار اقتصادی ترقی کی ہے

خواتین کو قومی دھارے میں لانے کیلئے حکومت کو تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے چاہیں نائب صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس صدر خالد ملک کی خواتین کے 30رکنی وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 4 اگست 2017 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خالد ملک نے کہا کہ خواتین پاکستان کی کل آبادی کا 51فیصد ہیں اور معاشی میدان میں ان کا کردار بڑھائے بغیر پاکستان کیلئے پائیدار اقتصادی ترقی کا حصول تقریبا ناممکن ہے، ترقی یافتہ ممالک نے خواتین کو تمام شعبوں میں بہتر مواقع فراہم کر کے تیز رفتار اقتصادی ترقی حاصل کی ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ خواتین کو قومی دھارے میں لانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے تا کہ خواتین ملک کی ترقی میں فعال کردار ا دا کر سکیں۔

وہ بروز جمعہ خواتین کے ایک 30رکنی وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ وفد نے آئیڈیاز فار لائف ٹرسٹ کی ڈائریکٹر صدف رضا کی قیادت میں چیمبر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورہ کرنے والی خواتین کا تعلق انٹرپرنیورز، ٹیچرز اور کونسلرز سمیت دیگر شعبوں سے تھا اور وہ اس وقت آئیڈیاز فار لائف ٹرسٹ میں لیڈرشپ اور انٹرپرینیورشپ کے شعبوں میں زیر تربیت ہیں۔

خالد ملک نے وفد کو چیمبر کی طرف سے خواتین انٹرپرینیورز کی ترقی کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا،اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے ایک ویمن بزنس گرائوتھ سنٹر قائم کیا ہوا ہے جو نیا کاروبار شروع کرنے والی خواتین کو ضروری رہنمائی اور سہولت فراہم کرتا ہے اور موجودہ کاروبار کرنے والی خواتین کی مختلف شعبوں میںاستعدادکار کو بہتر کرنے کیلئے کام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنے والی خواتین چیمبر کی ممبر بن کر اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے کئی نئے مواقع تلاش کر سکتی ہیں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر طاہر ایوب نے کہا کہ کاروبار کے میدان میں خواتین کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں لہذا مزید خواتین اس شعبے میں آنے کی کوشش کریں جس سے نہ صرف وہ معاشی طور پر خوشحال ہوں گی بلکہ دوسروں کیلئے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرنے کے قابل ہوں گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئیڈیاز فار لائف ٹرسٹ کی ڈائریکٹر صدف رضا نے کہا کہ چیمبرز آف کامرس خواتین کو کاروبار کی طرف لانے میں تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ ایک غیر منافع بخش آرگنائزیشن کے طور پر کام کر رہا ہے جو مختلف اداروں کو ٹریننگ، استعداد کار ، ذرا ئع کے حصول ، مینجمنٹ، کمیونیکیشن، ایڈووکیسی اور پبلک پالیسی سمیت دیگرشعبوں میں ذرائع اور مہارت فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ تعلیمی حقوق، خواتین کی معاشی ترقی، نوجوانوں کی آزادی اورکمیونیکیشن ڈولپمنٹ کے شعبوں میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے۔صدف رضا نے کہا کہ خواتین کی معاشی ترقی کیلئے ان کا ادارہ اس وقت مختلف شعبوں کی خواتین کو لیڈرشپ اور انٹرپرینیورشپ کے شعبوں میں تربیت فراہم کر رہا ہے تا کہ وہ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد معاشرے میں بطور لیڈرز اور انٹرپرینیورز مزید فعال کردار ادا کر سکیں۔

انہوںنے کہا کہ زیر تربیت خواتین کو چیمبر سمیت دیگر اداروں میں لے جانے کا مقصد ان کو ان اداروں کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کرنا اور نیٹورکنگ کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیڈیاز فار لائف ٹرسٹ اس سے پہلے 25خواتین کے ایک گروپ کو ٹریننگ فراہم کر چکا ہے جبکہ 25مزید خواتین اس وقت زیر تربیت ہیں۔ وفد میں شامل خواتین نے چیمبر کی سرگرمیوں کے بارے میں مختلف سوالات پوچھے اور کاروبار کے شعبے میں اپنا مستقبل بنانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ