ایکسپورٹرز کو 23ارب43کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی آن لائن ادائیگی

یونائیٹڈ بزنس گروپ،یو بی جی سندھ کا وزیر خزانہ سینیٹر محمداسحاق ڈار، چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا،ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیرطفیل،یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیراورچیئرمین افتخار علی ملک کی کامیاب کوششوں کو خراج تحسین

بدھ 9 اگست 2017 21:07

ایکسپورٹرز کو 23ارب43کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی آن لائن ادائیگی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2017ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے مرکزی ترجمان گلزار فیروز،یو بی جی سندھ کے چیئرمین خالدتواب اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مرزااختیار بیگ نے وفاقی حکومت کی جانب سے ایکسپورٹرز کو 23ارب43کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی آن لائن ادائیگی پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمداسحاق ڈار،چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا،ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیرطفیل،یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیراورچیئرمین افتخار علی ملک کی کامیاب کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایکسپورٹرز کو طویل عرصہ سے رکے ہوئے ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی خوش آئند قدم ہے۔

یونائٹیڈ بزنس گروپ کے رہنمائوں نے کہا کہ ایکسپورٹرز کو انکے ٹیکس ریفنڈز دلوانے کیلئے یو بی جی لیڈران اور بالخصوص ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے جو جدوجہد کی وہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی سے کیا گیا وہ وعدہ ہے جو ایف پی سی سی آئی الیکشن میں یو بی جی کی جانب سے کیا گیا تھاجبکہ ایکسپورٹرز کو ریفنڈز کی انکے اکائونٹس میں براہ راست ادائیگی کیلئے بھی فیڈریشن چیمبر نے ہی کوششیں کی تھیں اس طرح ریفنڈز کی ادائیگی کیلئے بزنس کمیونٹی سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے میں یو بی جی کی قیادت کامیاب رہی ہے۔

(جاری ہے)

یو بی جی رہنمائوں نی10لاکھ روپے سے اوپر کے ریفنڈز کی ادائیگی پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ باقی ماندہ ایکسپورٹرز کے ریفنڈز بھی جلد سے جلد اداکردیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیرطفیل نے ریفنڈز دلوانے میں دن ورات کی جدوجہد کی اور انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے فنڈز استعمال کرنے کے بجائے ذاتی اخراجات پر کراچی اسلام آبادکراچی کا سفر کیاجس پر بزنس کمیونٹی انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے،ریفنڈز ملنے کا براہ راست فائدہ ایس ایم ایز کو ہو گا اور وہ اپنے بند ہوتے ہوئے کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے کے قابل ہوسکیں گے اور ایکسپورٹ میں بھی تیزی آسکے گی

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ