کپاس کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے حکومت پنجاب عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، سیکرٹری زراعت

بدھ 23 اگست 2017 18:31

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ کپاس کی گرتی ہوئی قیمتوں کی صورت حال سے کاشتکاروں کے خدشات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ کپاس کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے حکومت پنجاب عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کپاس کی قیمتوں میں عارضی کمی پر قابو پانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا گیا ہے اور مشاورت جاری ہے اور وفاقی حکومت سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے یقین دلایا ہے کہ حکومت پنجاب کپاس کی قیمتوں کے حوالے سے کاشتکاروں سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ تمام کاشتکار بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ عید کی چھٹیوں کے دوران پھٹی کی فروخت روک دیں کیونکہ ان دنوں قربانی کے جانوروں کی دیہاتوں سے شہروں کیلئے نقل و حمل کی وجہ سے فریٹ میں اضافہ کی وجہ سے روئی کے خریدار کم دلچسپی لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خریداری میں عدم دلچسپی کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران لیبر بھی دستیاب نہیں ہوگی۔ اس وقت کپاس انتہائی اہم مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے۔ کپاس کی بھرپور پیداوار کے حصول کیلئے پیسٹ سکائوٹنگ، آبپاشی اور نیوٹریشن مینجمنٹ پر پوری توجہ انتہائی ضروری ہے۔ کپاس کی ڈیمانڈ پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے جبکہ پیداوار میں کمی کے امکانات ہیں۔ کپاس کی قیمتوں کے بارے میں افواہیں پھیلانے والوں اور سٹہ بازوں کا مکمل محاسبہ کیا جارہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ