اسٹیٹ بینک نے امپورٹرز کی ٹرانسپورٹ کی اصل دستاویزات مجاز ڈیلرز کے پاس جمع کرانے کی شرط ختم کردی

اوپن اکاونٹ کی بنیاد پر درآمدات سے متعلق نظرثانی شدہ ہدایات جاری

پیر 18 ستمبر 2017 14:16

اسٹیٹ بینک نے امپورٹرز کی ٹرانسپورٹ کی اصل دستاویزات مجاز ڈیلرز کے پاس جمع کرانے کی شرط ختم کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) اسٹیٹ بینک نے اوپن اکاونٹ کی بنیاد پر درآمدات سے متعلق نظرثانی شدہ ہدایات جاری کر تے ہوئے اوپن اکاونٹ کی بنیاد پر درآمدات کی ادائیگی کے لیے امپورٹرز کی طرف سے شپنگ،ٹرانسپورٹ کی اصل دستاویزات مجاز ڈیلرز کے پاس جمع کرانے کی شرط ختم کردی ۔ تفصیلات کے مطابق بینک دولت پاکستان نے بین الاقوامی تجارت کو سہولت دینے کی خاطر اوپن اکاونٹ کی بنیاد پر کی گئی درآمدات کی ادائیگی کے لیے امپورٹرز کی طرف سے شپنگ/ ٹرانسپورٹ کی اصل دستاویزات مجاز ڈیلرز کے پاس جمع کرانے کی شرط ختم کردی ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قبل ازیں، امپورٹرز پر لازم تھا کہ وہ درآمدات کی ادائیگیوں کے لیے دیگر شرائط کے علاوہ شپنگ/ٹرانسپورٹ کی اصل دستاویزات بھی مجاز ڈیلرز کو پیش کریں۔

(جاری ہے)

یہ اقدام مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول متعدد چیمبرز آف کامرس، امپورٹرز ، بینکوں وغیرہ کی درخواست پر کیا گیا ہے کیونکہ بین الاقوامی تجارت میں ٹرانسپورٹ کی اصل دستاویزات پیش کرنے کے بجائے اب یہ دستاویزات، ٹیلکس ریلیز وغیرہ برقی طور پر پیش کی جاتی ہیں تاکہ بیرونِ ملک ایکسپورٹر سے امپورٹر تک ان دستاویزات کی طبعی منتقلی پر لگنے والے اخراجات اور وقت کو بچایا جا سکے۔

مزید برآں، اسٹیٹ بینک اور پاکستان کسٹمز کی جانب سے الیکٹرونک امپورٹ فارم(ای آئی ایف)پر عملدرآمد کے باعث پاکستان آنے والی درآمدات اور متعلقہ ادائیگیوں کی نگرانی کا عمل مضبوط ہوا ہے۔چنانچہ ایک امپورٹ کنسائمنٹ پر مختلف بینکوں کے ذریعے ایک سے زائد مرتبہ ادائیگی کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔اس سے نہ صرف امپورٹرز کو سہولت ملے گی بلکہ یہ ان ایکسپورٹرز کے لیے بھی مفید ہوگا جو برآمدی اشیا/مصنوعات کی تیاری کے لیے خام مال درآمد کرتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71           ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر