جھنڈیال میں تیل اور گیس کے نئے ذخیرے کی دریافت پنجاب کے صنعتکاروں کیلئے بہت بڑی نعمت ہے

18 ویں ترمیم کی آڑ میں سندھ کے صنعتکاروں کو 24 گھنٹے گیس مہیا کرنے کے ساتھ قیمت بھی صرف 488 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو وصول کی جار رہی ہے پنجاب کے صنعتکاروں کو گیس 1100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہیا کی جا رہی ہے پنجاب کی صنعتوں کی پیداواری لاگت میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری قائم مقام صدر شیخ فاروق یوسف کابیان

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر شیخ فاروق یوسف نے کہا ہے کہ جھنڈیال میں تیل اور گیس کے نئے ذخیرے کی دریافت پنجاب کے صنعتکاروں کیلئے بہت بڑی نعمت ہے 18 ویں ترمیم کی آڑ میں سندھ کے صنعتکاروں کو 24 گھنٹے گیس مہیا کرنے کے ساتھ قیمت بھی صرف 488 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو وصول کی جار رہی ہے جبکہ پنجاب کے صنعتکاروں کو گیس 1100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے مہیا کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے پنجاب کی صنعتوں کی پیداواری لاگت میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے ان کیلئے دوسرے ملکوں سے مقابلے سے پہلے اندرون ملک ہی غیر ضروری مشکلات کھڑی کر دی جاتی ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں امہوں نے کہا کہ پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے جھنڈیا ل میں تیل اور گیس کے نئے اور سب سے بڑے ذخیرے کی دریافت پر اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت کو تیل اور گیس کی دریافت کیلئے اپنی کوششیں مزید تیز کرنی چاہیں تاکہ درآمدی تیل پر انحصار کو کم کر کے قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ کوششیں کی گئیں اور اس کی وجہ سے آج تمام گھریلو ، صنعتی ، زرعی صارفین اور پاور پلانٹس کو 24 گھنٹے گیس میسر ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بڑی صنعتوں کو پہلے ہی 24 گھنٹے بجلی مہیا کر رہی ہے اور توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس کی قلت پر بھی مکمل طور پر قابو پا لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی مجموعی گیس کا تقریباً 46 فیصد حصہ پنجاب میں استعمال ہو تا ہے جبکہ اس کے زیادہ تر کنویں سندھ اور بلوچستان میں ہیں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا واضح اصولی موقف ہے کہ ملک بھر میں صنعتوں کو یکساں نرخوں پر بجلی اور پٹرولیم مصنوعات مہیا کی جائیں تاکہ وہ پوری یکسوئی سے برآمدات بڑھانے پر توجہ دے سکیں انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ اور پنجاب میں گیس کی قیمتوں میں تقریباً تین گنا کے فرق نے پنجاب کے برآمد کنندگان کیلئے مسائل کو بہت بڑھا دیا ہے اور حکومت کو اس مسئلے پر فوری توجہ دینی چاہیے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے مطالبے پر جھنڈیا ل میں ٹیکنیکل کالج کے قیام کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے ذریعے نہ صرف مقامی لوگوں کے بچوں کو تعلیم اور ٹیکنیکل تعلیم کی سہولتیں میسر ہونگی بلکہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اس اہم اور قومی منصوبے میں روزگار بھی حاصل کر سکیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور