پاکستان اور ملائشیا کے درمیان اچھے دیرینہ تعلقات ہیں مگر تجارت اتنی بہتر نہیں جتنی ہونی چاہیے‘ ملک طاہر جاوید

ملائشیا کی 140ارب ڈالر سے زائد کی درآمدات میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے‘ صدر لاہور چیمبر کی ملائیشیاء کیلئے پاکستانی ہائی کمشنر سے گفتگو

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان اچھے دیرینہ تعلقات ہیں مگر تجارت اتنی بہتر نہیں جتنی ہونی چاہیے، ملائشیا کی 140ارب ڈالر سے زائد کی درآمدات میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل کے ہمراہ ملائشیا کے لیے پاکستانی ہائی کمشنر ایم نفیس ذکریا سے لاہور چیمبر میں گفتگو کرتے ہوئے ملک طاہر جاوید نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں سے پاکستان کی ملائشیا کو برآمدات میں بہتری نہیں آسکی۔

2014ء میں پاکستان کی ملائشیا کو برآمدات کا حجم 234ملین ڈالر تھا جو اگلے دو سالوں میں کم ہوکر بالترتیب 186ملین اور اور پھر 152ملین ڈالر رہ گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تجارت کا حجم ہمیشہ ملائشیا کے حق میں رہا ہے جسے برابری کی سطح پر لانے کی ضرورت ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ دونوں ممالک نے جنوری 2008ء میں آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے مگر اس سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ منصوبہ سازی اس سلسلے میں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیا پاکستان سے درآمدات بڑھائے کیونکہ پاکستان بہترین، معیاری اور ارزاں زرعی مصنوعات پیدا کرتا ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ پاکستان کے تعمیرات، لائیوسٹاک اینڈ ڈیری، انرجی، ایجوکیشن، آئی ٹی اور حلال سیکٹر میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش ہے جس سے ملائشیا کے تاجروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

پاکستان کی ملائشیا کو برآمدات میں چاول، میدہ، کاٹن یارن، گندم، بیڈ لینن پیاز، ادرک اور وون کاٹن وغیرہ جبکہ ملائشیا سے درآمدات میں پام آئل، پیٹرولیم آئل، سنتھیٹک یارن، فائبر بورڈ، ڈیٹا پراسیسنگ مشینیں اور ربر وغیرہ شامل ہیں۔ اجلاس میں اویس سعید پراچہ، نعیم حنیف، نبیلہ انتصار، ظفر اقبال اور رضوان اختر شمسی بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ