گردشی قرضے کے باوجود ملک میں توانائی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے،

موجودہ حکومت بجلی پیداوار کی47 منصوبے مکمل کر چکی ہے،میاں زاہد حسین

بدھ 3 جنوری 2018 15:57

گردشی قرضے کے باوجود ملک میں توانائی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے دائمی گردشی قرضے کے باوجود ملک میں توانائی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔موجودہ حکومت نے برسر اقتدار آتے ہی گردشی قرضہ ختم کر تے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے دفن ہو گیا ہے جو غلط ثابت ہوا۔

اسکے باوجود بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ 2013 سے اب تک بجلی کی پیداوار کے سینتالیس چھوٹے اور بڑے منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں جس سے پیداواری صلاحیت میں 8694 میگاواٹ کا اضافہ ہوا ہے تاہم بجلی کی ترسیل، تقسیم اور بلنگ کے نظام کو وہ توجہ نہیں دی گئی جس کے یہ شعبے مستحق تھے۔

(جاری ہے)

2013 میں بجلی کی پیداوار کے دس منصوبے مکمل کئے گئے ، 2014 میں سات منصوبے مکمل کئے گئے ،2015 میں چھ منصوبوں سے پیداوار شروع ہو گئی ، 2016 میں دس مزید منصوبے مکمل ہو گئے جبکہ 2017 میں چودہ منصوبے مکمل ہوئے جن میں ایل این جی، کوئلے اور جوہری توانائی سے چلنے والے بجلی گھر شامل ہیں جس سے پیداوار میں 5162 میگاواٹ کا اضافہ ہوا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ سال رواں کے دوران بجلی کے بعض بڑے منصوبے مکمل ہو جائیں گے جس سے پیداور مزید بڑھے گی مگر بجلی کی ترسیل کے کمزور انفراسٹرکچر کی وجہ سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھایا جا سکے گا۔

انھوں نے کہا کہ بجلی کا سال خوردہ انفراسٹرکچر اور فیڈرنئی پیداوار کا لوڈبرداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے جس سے وہ ٹرپ ہوتے رہیں گے جس سے عوام اور معیشت پر اثر پڑے گا۔اس صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے بلوچستان میں چار، سندھ میں بارہ، پنجاب میں انتیس، خیبر پختونخواہ میں ایک اورآزاد کشمیر میں ایک منصوبہ مکمل کر لیا ہے مگر یہ ناکافی ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ یہ کمپنی خیبر پختونخواہ کو مزید نظر انداز نہ کرے اور اپنے کام کی رفتار میں اضافہ کرے تاکہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے مکمل ہونے والے توانائی کے منصوبوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ