سیاسی عدم استحکام اور اقتصادی محاذ پر مسابقت کا رحجان ملکی معیشت کیلئے اگلے دس سال فیصلہ کن قرار

بیرونی کھاتوں میں خسارے کے باعث پاکستان کی معیشت کو مختصر مدت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک

جمعرات 22 فروری 2018 14:28

سیاسی عدم استحکام اور اقتصادی محاذ پر مسابقت کا رحجان ملکی معیشت کیلئے اگلے دس سال فیصلہ کن قرار
مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچاموتھو آئیلانگو نے خبر دار کیا ہے کہ سیاسی عدم استحکام اور اقتصادی محاذ پر مسابقت کے رحجان کے پیش نظر ملکی معیشت کے لیے اگلے 10 برس فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔پیچا موتھو آئیلانگو نے ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران شرکا کو بتایا کہ بیرونی کھاتوں میں خسارے کے باعث پاکستان کی معیشت کو مختصر مدت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے طویل عرصے تک زرمبادلہ کی شرح کو روکے رکھا لیکن حال ہی میں روپے اور ڈالر کی مساوات میں تقریبا 5 فیصد ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دی گئی ہے تاہم مزید طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے مزید رعایت دینا ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بینک اپریل میں گروتھ ریٹ کے اہداف پر مشتمل رپورٹ جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کنٹری ڈائریکٹر نے صوبوں کے مابین مالی اصلاحات کے امور پر بہتر تعاون پر زور دیا۔

اسی دوران وزارت خزانہ کے سابق مشیر ثاقب شیرانی نے بتایا کہ پاکستان کاروبار کرنے کی سہولت کے اعتبار سے 147 ویں نمبر پر ہے جبکہ 2005 میں 128 ویں نمبر تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کو ٹیکس بیس میں وسعت دینی چاہیے اور یہ ہی ایک بڑا چینلج ہے جبکہ حکومت نے غیر رسمی شعبوں میں زیادہ منافعے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ثاقب شیرانی نے بتایا کہ حکومت کی پالیسوں کے نتیجے میں ٹیکس دینے والے کاروباری شعبوں کو بیرونی ایکسپورٹررز سمیت مقامی غیر رسمی شبعوں سے سخت مقابلہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت طویل المدت فائدے کے لیے حکومت چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے معاہدے کرنے کی ضرورت ہے۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ