امریکہ کی کمرشل سروس کے تحت پاکستانی تجارتی وفد کی امریکہ میں قدرتی مصنوعات کی نمائش میں شرکت

جمعرات 8 مارچ 2018 21:35

امریکہ کی کمرشل سروس کے تحت پاکستانی تجارتی وفد کی امریکہ میں قدرتی مصنوعات کی نمائش میں شرکت
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) امریکی کمرشل سروس (یو ایس سی ایس) کے تحت پاکستان کی کمپنیوں کا ایک وفد نیچرل پراڈکٹس ایکسپو ایسٹ ویسٹ انگریڈیا کانفرنس میں شرکت کر رہا ہے۔ یہ کانفرنس امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اناہیم میں 8 سے 11 مارچ 2018ء تک منعقد کی گئی ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق این پی ای ڈبلیو خام مال سے تیار مصنوعات تک، قدرتی و نامیاتی اشیا کی مارکیٹ کی سب سے اہم نمائش ہے جس میں اس شعبے سے وابستہ تقریبا 80 ہزار افراد شرکت کرتے ہیں۔

تین روزہ ایونٹ میں دنیا کے مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں نمائش کنندگان اور خریدار حصہ لیتے ہیں۔ یہ نمائش رابطے بڑھانے اور خرید و فروخت کے بے مثال مواقع فراہم کرتی ہے کیوں کہ ایونٹ کے دوران 50 ہزار سے زائد مصنوعات کی نمائش، مارکیٹنگ اور خریدوفروخت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

نمائش میں شرکت کرنے والی پاکستانی کمپنیوں کویہ موقع ملے گا کہ وہ نیچرل اور آرگینک مصنوعات کے شعبے کی گہری واقفیت اور خاص طور پر امریکہ سے بزنس کے مزید مواقع حاصل کر سکیں۔

پاکستان ان 65 سے زائد وفود میں شامل ہے جو امریکی کمرشل سروس کے تحت اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ امریکی کمرشل قونصلر اسٹیو نوڈ نے پاکستان کی کمپنیوں کے لئے اس کانفرنس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں پاکستانی وفد کو لے جانا ہمارے اس عزم کا حصہ ہے کہ اس شعبے میں امریکہ کی بہترین ٹیکنالوجی اور مصنوعات کو پاکستان میں متعارف کرایا جائے جس سے پاکستان میں نیچرل اور آرگینک مصنوعات کے شعبے کو فروغ ملے۔ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت سال 2017ء میں 6.4 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ سال یو ایس کمرشل سروس کے تحت پاکستانی وفود کو امریکہ میں 10 سے زائد تجارتی نمائشوں میں شرکت کرائی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ