ٹرمپ کا چین سے 60 ارب ڈالر تک کی درآمدات پر ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان

اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنائیں گے ،چینی حکومت کا ردعمل

جمعہ 23 مارچ 2018 20:04

ٹرمپ کا چین سے 60 ارب ڈالر تک کی درآمدات پر ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے 60 ارب ڈالر تک کی درآمدات پر ٹیکس عائد کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی درآمدات پر محصولات لگانے کے حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکا میں چین کی تجارتی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے متعدد اقدامات میں سے پہلا تجارتی ایکشن ہے۔

امریکی صدر کے اس اقدام سے 60 ارب ڈالر تک کی چینی مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا البتہ ان مصنوعات کی فہرست بعد میں جاری کی جائے گی۔وائٹ ہاس کے حکام کا کہنا تھا کہ اقدام کا مقصد چین کے اس غیر منصفانہ تجارتی طریقہ کار کو روکنا ہے جس کے ذریعے بیجنگ ہماری کمپنیوں کے املاک دانش یعنی نت نئے خیالات کو چوری کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

چین کے خلاف تازہ ترین امریکی ایکشن کے تحت امریکا کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹیزر کا ادارہ چین کے غیر منصفانہ تجارتی اقدامات کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ 15 روز میں جاری کرے گا جس میں امریکی املاک دانش کی چوری میں ملوث چینی مصنوعات کی فہرست شامل ہوگی۔

وائٹ ہاس حکام کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں دوسرے ممالک بھی چین کے خلاف اس اقدام میں ہمارا ساتھ دیں گے۔صدارتی حکم نامے کے مندرجات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 60 روز کے دوران ہونے والے مشاورت کے بعد ہی چینی درآمدات کو نشانہ بنائیں گے، اس عرصے کے دوران انڈسٹری لابسٹ اور قانون سازوں کے پاس یہ موقع ہوگا کہ وہ 1300 چینی مصنوعات کی مجوزہ فہرست میں رد و بدل کراسکیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں چین سے بات کی ہے اور ہمارے مذاکرات اب بھی جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر منصفانہ تجارت کی وجہ سے امریکا میں روزگار کے مواقع کم ہورہے ہیں اور ان کے صدارتی منشور میں روزگار کی فراہمی اولین ترجیح تھی۔علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ امریکی محکمہ خزانہ کو یہ ہدایات بھی جاری کریں گے کہ وہ ان اقدامات کی نشاندہی کرے جن کے ذریعے امریکا میں چینی سرمایہ کاری کو محدود کیا جاسکتا ہے،ادھر چین کی حکومت نے خبردار کیا کہ چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات کرے گا،چینی حکومت نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ