پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں مزید80ارب89روپے سے زائدکی کمی

جمعرات 3 مئی 2018 23:13

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں مزید80ارب89روپے سے زائدکی کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری جمعرات کوبھی اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی45100،45000،44900اور44800کی نفسیاتی حدوںسے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں مزید80ارب89روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت9.92فیصدزائد جبکہ74.05فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نئائج کے باعث حکومتی مالیاتی ادارے، مقای بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خرایداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 45259پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا تاہم الیکشن سال ہونے کے باعث سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے سرمایہ کاری سے گریزکیا، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 44556پوائنٹس کی نچلی سطح پر ٹریڈ ہواتاہم مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس کی 44700کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس449.73پوائنٹس کمی سی44746.64پوائنٹس پر بند ہوا۔جمعرات کومجموعی طور پر370کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سی80کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،274 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میںمزید80ارب 89کروڑ45لاکھ80ہزار577روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر92کھرب39ارب43 کروڑ6لاکھ38ہزار88روپے ہو گئی ۔

جمعرات کو14کروڑ42 لاکھ31ہزار710شیئرز کا کاروبار ہوا ، جوبدھ کی نسبت1کروڑ30 لاکھ19ہزار950شیئرززائد ہے ۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت150.00روپے اضافے سی7900.00روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت43.98روپے اضافے سی1046.35روپے ہو گئی ۔نمایاں کمی سائفرٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت41.63روپے کمی سی1848.22روپے اورخیبرٹوبیکوکے حصص کی قیمت38.11روپے کمی سی724.25روپے ہو گئی ۔

جمعرات کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ41لاکھ15ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت18پیسے کمی سی11.97روپے اور لوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں1 کروڑ7لاکھ49ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت44پیسے کمی سی11.26روپے پر بند ہوئی ۔جمعرات کو کے ایس ای 30 انڈیکس251.03پوائنٹس کمی سی21982.57 پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس563.66پوائنٹس کمی سی75992.24پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس283.42پوائنٹس کمی سی32463.21پوائنٹس ہو گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان

حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان

عوامی  اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز   کے  فلائٹ آپریشن کو  وسعت دی جائے ..

عوامی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے ..