صنعتکاراپنی اپنی صنعتوں میں جدید انرجی مینجمنٹ سسٹم کو متعارف کرائیں ، صدر فیصل آباد چیمبر

پیر 7 مئی 2018 22:44

صنعتکاراپنی اپنی صنعتوں میں جدید انرجی مینجمنٹ سسٹم کو متعارف کرائیں ، صدر فیصل آباد چیمبر
فیصل آباد۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) بجلی کی پیداوار میں اضافے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے محتاط انرجی مینجمنٹ ناگزیر ہے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ نے یونائیٹڈ نیشنز ،انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (یونیڈو) کے زیر اہتمام 2 روزہ انرجی مینجمنٹ سسٹم بارے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 دہائیوں میں توانائی بحران کی وجہ سے پاکستان کی شرح نمو میں 2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انہوںنے کہا کہ اگر بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کی کوششوں کے نتیجہ میں اس سال بارہ ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی سسٹم میں داخل ہوئی مگر اس کے باوجود 6 ہزار میگاواٹ کی کمی باعث تشویش ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں انرجی مینجمنٹ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تا کہ ملک میں پیدا ہونے والی بجلی سے بھرپورفائدہ اٹھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کو چاہیئے کہ وہ اپنی اپنی صنعتوں میں جدید انرجی مینجمنٹ سسٹم کو متعارف کرائیں تا کہ بجلی کی بچت سے ان کی پیداواری لاگت میں بھی کمی آ سکے۔ اس طرح ہمیں بجلی کے فرسودہ آلات اور ٹیکنالوجی کو بھی خیرباد کہنا ہوگا اور اس سلسلہ میں انرجی اڈٹ کو رواج دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں مسلسل کمی کے بعد اس سال واضح تیزی نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی میں بہتری کے بعد اب اس کے سستے نرخوں پر فراہمی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تا کہ برآمدی سامان کی پیداواری لاگت کو ہر ممکن حد تک کم کیا جا سکے۔ شبیر حسین چاولہ نے بجلی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینے، پاور سیکٹر میں اصلا حات متعارف کرانے، توانائی کی الگ وزارت کے قیام اور کوئلے کی نقل و حمل کے بارے میں نئی پالیسی تیار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں