حالات میں بہتری آنا شروع، روپے کی تگڑی واپسی

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری

بدھ 9 مئی 2018 20:21

حالات میں بہتری آنا شروع، روپے کی تگڑی واپسی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی، بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر،یورو،یواے ای درہم اور چینی یوآن کی قدر میں کمی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔

فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں 2پیسے اور قیمت فروخت میں4پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.62روپے سے گھٹ کر115.60روپے اور قیمت فروخت115.72روپی سے گھٹ کر115.66روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.10روپے سے گھٹ کر117.80روپے اور قیمت فروخت118.60روپے سے گھٹ کر118.30روپے ہوگئی۔

یوروکی قیمت خرید میں10پیسے کی کمی جبکہ فروخت میں استحکام اور برطانوی پائونڈکی قیمت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید139.50روپے سے گھٹ کر139.40روپے اور قیمت فروخت141.00روپے پر مستحکم جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید159.00روپے سے بڑھ کر159.50 اور قیمت فروخت160.50روپی سے بڑھ کر161.00روپے ہو گئی ۔سعودی ریال کی قیمت میں15پیسے کااضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قدرمیں20پیسی کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.30روپے سے بڑھ کر31.45اور قیمت فروخت31.60روپے سے بڑھ کر31.75روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.20روپی سے گھٹ کر32.00روپے اور قیمت فروخت32.50روپے سے گھٹ کر32.30روپے ہوگئی۔

چینی یوآن کی قیمت خرید میں20پیسے اور قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.20روپے سے گھٹ کر19.00روپے اور قیمت فروخت19.90روپے سے گھٹ کر19.80روپے ہوگئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب