فیصل آبادوومن چیمبرآف کامرس کو مزید متحرک اورفعال بنانے کیلئے اس کی ممبر خواتین کی تعداد کو فوری طور پر دوگنا کیا جا رہا ہے، روبینہ امجد

بدھ 16 مئی 2018 23:55

فیصل آبادوومن چیمبرآف کامرس کو مزید متحرک اورفعال بنانے کیلئے اس کی ممبر خواتین کی تعداد کو فوری طور پر دوگنا کیا جا رہا ہے، روبینہ امجد
فیصل آباد۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) فیصل آبادوومن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کو مزید متحرک اورفعال بنانے کیلئے اس کی ممبر خواتین کی تعداد کو فوری طور پر دوگنا کیا جا رہا ہے۔ یہ بات وومن چیمبر کی صدر روبینہ امجد نے یہاں ایگزیکٹو کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں خواتین کی بڑی تعداد کاروبار سے منسلک ہے جن کو اس پلیٹ فارم پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ خواتین وومن چیمبر کے پلیٹ فارم پر آکر نہ صرف اپنے انفرادی بلکہ اجتماعی کاروباری مسائل کے حل کیلئے بھی منظم انداز میں جدوجہد کر سکتی ہیں۔ انہوں نے تمام ایگزیکٹو ممبران سے کہا کہ وہ اپنے لئے رضا کارانہ طور پر نئی ممبرشپ کاہدف مقرر کریں اور کوشش کی جائے کہ ہر ماہ کم از کم اتنی تعداد میں نئی خواتین کو لازمی طور پر اس چیمبر کی ممبرشپ دلوائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان کے فوراً بعد خواتین کی کاروباری مہارتوں کو اجاگر کرنے کیلئے جی آئی زیڈ کے اشتراک سے ایک کانفرنس منعقد کی جائیگی جس کے تحت حکمت عملی تیار کی لی گئی ہے ۔ انہوں نے چیمبر کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی کو بھی سراہا جبکہ ایگزیکٹو نے سابقہ اجلاس کی کارروائی کی بھی توثیق کی ۔ آخر میں روبینہ امجد نے آزاد کشمیر میں دریا ئے نیلم کے سانحہ پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے ۔ اس اجلاس میں نائب صدر عروہ نبیل اور سمیرا اشرف سمیت دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ