لاہور چیمبر کا عوام بالخصوص تاجر برادری کو جعلی کرنسی سے بچنے کیلئے محتاط رہنے کا مشور ہ

سٹیٹ بینک گھنائونی تجارت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھائے،مطالبہ

پیر 21 مئی 2018 20:53

لاہور چیمبر کا عوام بالخصوص تاجر برادری کو جعلی کرنسی سے بچنے کیلئے محتاط رہنے کا مشور ہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے عوام بالخصوص تاجر برادری کو جعلی کرنسی سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے سٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اس گھنائونی تجارت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھائے۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ حکومت لوگوں کو اصل کرنسی نوٹ کے سکیورٹی فیچرز بتانے کے لیے مہم چلائے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی کرنسی پھیلانے والے مافیا کا خاتمہ کرنے کے لیے حکومت کو اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں کیونکہ اس کی وجہ سے نہ صرف عوام اور تاجر برادری کو ہی بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ ملکی معیشت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ کم از کم اپنی مین برانچوں پر جعلی کرنسی کا پتہ چلانے والی مشینیں اور دیگر آلات ضرور نصب کرے جن سے عوام بھی بلامعاوضہ استفادہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان جعلی کرنسی کے استعمال پر عائد سزائوں کی بھرپور تشہیر کرے ۔ عوام کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ اگر اُن کے پاس جعلی نوٹ آئیں تو وہ انہیں قریبی بینک یا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے بینکنگ سروس کارپوریشن آفس میں جمع کروائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس کی اطلاع کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر جعلی کرنسی پھیلانے والے مافیا کو آہنی ہاتھوں کے ساتھ جڑ سے نہ اکھاڑا تو معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا

Browse Latest Business News in Urdu

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ