ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں میں مشکلات کے باعث عید الفطر کی تعطیلات کے بعد چھٹی پر پابندی عائد کردی

ادارے کو نظرثانی شدہ ہدف حاصل کرنے کیلئے جون کے دوران ساڑھے 6سو ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنی ہیں

بدھ 13 جون 2018 16:55

ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں میں مشکلات کے باعث عید الفطر کی تعطیلات کے بعد چھٹی پر پابندی عائد کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس وصولیوں میں مشکلات کے باعث عید الفطر کی سرکاری چھٹیوں کے بعد تمام افسران اور اہلکاروں کیلئے چھٹی پر پابندی عائد کردی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر ہائوس اسلام آباد اور دیگر ذیلی دفاتر میں تعینات تمام افسران اور ماتحت عملے پر عید کی چھٹیوں کے بعد 19جون تا30 جون تک اضافی چھٹیاں لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس لئے ایف بی آر کے کسی بھی ملازم کو اس عرصے میں چھٹی نہیں دی جائے گی۔ سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ جن افسران یا اہلکاروں نے پہلے ہی چھٹی حاصل کر رکھی ہے وہ بھی منسوخ تصور کی جائیں اور ملازمین 19 جون کے بعد دفتر میں حاضری کویقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ حکام اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ایف بی آر کو رواں مالی سال کے بجٹ میں 4 ہزار 13 ارب روپے ٹیکس وصولیوں کا ہدف دیا گیا تھا تاہم بعد میں اس کو کم کر کی3 ہزار 9 سو 35 ارب روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران ایف بی آر3 ہزار 2سو 74 ارب روپے کا ٹیکس اکھٹا کیاجاسکا ہے۔اس طرح نظرثانی ہدف حاصل کرنے کیلئے جون کے دوران ساڑھے 6سو ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں حاصل کرنا پڑیں گی جو ایک مشکل ترین ہدف ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب