راولپنڈی چیمبر کا حکومت سے روپے کی قدر کو سنبھالا دینے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ

ادائیگیوں میں عدم توازن ،گرانی میں اضافہ اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے

ہفتہ 23 جون 2018 17:16

راولپنڈی چیمبر کا حکومت سے روپے کی قدر کو سنبھالا دینے کے لیے فوری اقدامات  کرنے کا مطالبہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس( آر سی سی آئی) نے روپے کی قدر میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا ۔ترجمان آر سی سی آئی نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد لطیف خان نے گذشتہ روزچیمبر ہاوس میں تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قدر پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اور کہاہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے ادائیگیوں میں عدم تواز ن پیدا ہو گا، بیرونی قرضوں میں مزید اضافہ ہو گا اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔

انہوں نے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے مطالبہ کیا کہ حکومت روپے کی قدر کو سنبھالا دینے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر اس حوالے سے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ملک میں گرانی مزید بڑھے گی ۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سفر، تعلیم، علاج معالجے اور سیاحتی مقاصد کے لیے ڈالر کی ضرورت پڑتی ہے ۔مارکیٹ میں ڈالر کی عدم دستیابی کی بھی شکایات آرہی ہیں اور سپلائی کم ہونے کے باعث لوگوں کو ڈالر کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ روپے کی گرتی ہوئی قدر کے باعث معیشت سست روی کا شکار ہو گی جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے پاکستان میں صنعتی ترقی کا دارو مدار خام مال کی ستیابی پر ہے جبکہ روپے کی گراوٹ کی وجہ سے خام مال اور مشینری مزید مہنگی ہو جائے گی جس سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب