رواں مالی سال کے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات میں16.33فیصد کا اضافہ

پیر 25 جون 2018 18:47

رواں مالی سال کے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات میں16.33فیصد کا اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) رواں مالی سال2017-18 کے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات میں16.33فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان((پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں جولائی تا مئی کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات423.996 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 364.481 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں59.515 ملین ڈالر یعنی 16فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، پی بی ایس کے مطابق بالحاظ وزن سمندری خوراک کی برآمدات میں25فیصد یعنی35 ہزار593 میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا ہے اور برآمدات جولائی تا مئی2017-18 کے دوران ایک لاکھ 78 ہزار906 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایک لاکھ43 ہزار313 میٹرک ٹن سمندری خوراک برآمد کی گئی تھی۔ پی بی ایس کے مطاقب مئی 2018 کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات52.431 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ مئی 2017 کے دوران 48.012 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب