بارشوں کی تباہی سے بچنے کے لیے سیوریج سسٹم، آلات ہنگامی بنیادوں پر بہتر کیے جائیں : لاہور چیمبر

ہفتہ 30 جون 2018 19:03

بارشوں کی تباہی سے بچنے کے لیے سیوریج سسٹم، آلات ہنگامی بنیادوں پر بہتر کیے جائیں : لاہور چیمبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہر جاوید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے پنجاب و ضلعی حکومت پر زور دیا ہے کہ صنعت و تجارت اور عوام کو بارشوں کی تباہی سے بچانے کے لیے نکاسی آب کا نظام اور مطلوبہ آلات جنگی بنیادوں پر اپ گریڈ کیے جائیں ۔ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ پرانا سسٹم بھاری بارشوں کا بوجھ اٹھانے کے لائق نہیں، ہر سال مون سون کے سیزن میں صنعتکاروں اور تاجروں کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے کیونکہ بارش کا پانی انڈسٹریل یونٹس، گوداموں، دکانوں اور دفاتر میں داخل ہوکر بٴْری طرح تباہی مچاتا اور تیار مصنوعات، خام مال، مشینری اور فرنیچر کو خراب کرکے اربوں روپے کے نقصان کا سبب بنتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاروباری شعبے کو پہلے ہی بہت سے مسائل کا سامنا ہے لہذا یہ بارشی پانی کی وجہ سے بھاری نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا، حالیہ بارشوں نے بہترین سیوریج سسٹم اور آلات کی ضرورت کو بھرپور طریقے سے اٴْجاگر کردیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ جدید ترین ڈرین سسٹم قائم کرنے کے لیے یورپی ممالک کے تجربے اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے تاکہ شدید بارشوں کی وجہ سے ہونے والی تباہی کی شدت کم سے کم کی جاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب