موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 5 ہزار روپے تک کا اضافہ،

فروخت میں کمی سیاسی بے یقینی اور عام انتخابات کی وجہ سے فروخت میں 70فیصد تک کمی کا سامنا

بدھ 1 اگست 2018 22:55

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 5 ہزار روپے تک کا اضافہ،
کراچی ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) ملک بھر میں موٹر سائیکلوں کی فروخت میں غیرمعمولی کمی کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے کو جواز بناکر جاپانی وچینی ساختہ موٹرسائیکل برانڈز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹرسائیکل اسمبلرز کے چیئرمین صابر شیخ کے مطابق ملک بھر میں موٹرسائیکلوں کی فروخت میں 70 فیصد تک کمی کا سامنا ہے، موٹرسائیکلوں کی بڑی مارکیٹ پنجاب ہے جہاں فروخت 65فیصد تک کم ہے، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں بھی موٹرسائیکلوں کی فروخت گر گئی ہے جس سے ڈیلرز کے علاوہ موٹرسائیکل تیار کرنے والی کمپنیاں بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موٹرسائیکلوں کی فروخت متاثر رہی، ڈالر کی قدر بڑھنے کی وجہ سے موٹرسائیکلوں کی لاگت بھی بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

معروف جاپانی اور چینی برانڈز تیار کرنے والی کمپنیوں نے ڈالر کی قیمت بڑھنے سے انوینٹری پر ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے پیداوار بھی کم کر دی۔ انھوں نے بتایا کہ خریداروں کی قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکلوں کی فروخت پہلے ہی زیادہ تر قسطوں پر کی جارہی تھی، اب جاپانی اور چینی برانڈز نے قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے جس کے اثرات فروخت پر اثر انداز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد معیشت کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں کی فروخت میں قدرے اضافہ کی امید کی جارہی ہے۔ ادھر موٹرسائیکل بنانے والی کمپنیوں نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا اثر صارفین کو منتقل کردیا ہے۔بائیک ساز کمپنی اٹلس ہونڈا کی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 600 روپے سے 5 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، ہونڈا کی سی بی 150 کی نئی قیمت 1لاکھ 67 ہزار روپے سے بڑھ کر 1لاکھ 72 ہزار روپے ہوگئی جبکہ سی ڈی 70 کی قیمت 64 ہزار 900 سے بڑھ کر 65 ہزار500 ہوگئی، اسی طرح اٹلس ہونڈا کی 100 سی سی موٹر بائیک کی نئی قیمت 89 ہزار 900 سے بڑھ کر 90 ہزار 900 جبکہ سی جی 125 کی نئی قیمت 1لاکھ 9 ہزار 900 سے بڑھ کر 1لاکھ 10 ہزار 900ہوگئی ہے۔

روپے کی گرتی ہوئی قدر اور مہنگے ہوتے مٹیریل کی وجہ سے چینی کمپنیوں سمیت سپر پاور بائیک بنانے والی این اے آٹو انڈسٹریز نے بھی اپنی بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا، این اے آٹو انڈسٹریز نے اپنی بائیکس کی قیمتوں میں 1ہزارروپے جبکہ چینی کمپنیوں نے قیمتوں میں 1ہزار سے 4 ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔ یونیک موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی نے 70 سے 125 سی سی موٹر بائیکس کی قیمت میں 1 ہزار سے 2 ہزار روپے اضافہ کردیاہے،جس کا اطلاق فوری طور پرہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین