پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعدمندی ،سرمایہ کاری مالیت میں71کروڑ68لاکھ روپے سے زائدکی کمی

جمعہ 10 اگست 2018 19:42

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعدمندی ،سرمایہ کاری مالیت میں71کروڑ68لاکھ روپے سے زائدکی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کواتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس42900 کی نفسیاتی حد سے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں71کروڑ68لاکھ روپے سے زائدکی کمی،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت21.29فیصدزائد جبکہ52.34فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے توانائی،کیمیکل،فوڈاورٹیلی کام سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 43113پوائنٹس کی بلندسطح پر دیکھا گیاتاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس42799پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم مارکیٹ میں لسٹیڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں میں مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی ، جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی 42800کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس81.77پوائنٹس کمی سی42842.18پوائنٹس پر بندہوا۔

مجموعی طور پر384کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی163کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،201کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں71 کروڑ68لاکھ7ہزار196روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر87کھرب65 ارب17 کروڑ29لاکھ97ہزار687روپے ہوگئی ۔جمعہ کومجموعی طور پر25کروڑ67ہزار170 شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت4کروڑ38لاکھ99ہزار460 شیئرززائد ہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے انڈس موٹرز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت30.23روپے اضافے سی1582.03روپے اورمحمودٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت22.58روپے اضافے سی475.50روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی انڈس ڈائنگ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت28.00روپے کمی سی532.00روپے اورنیشنل ریفائنری کے حصص کی قیمت17.58 روپے کمی سی382.69روپے پر بند ہوئی ۔جمعہ کوپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ77لاکھ17ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت2.71روپے کمی سی39.99روپے اوراینگروپولیمرکی سرگرمیاں1کروڑ33لاکھ95ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت67پیسے اضافے سی34.77روپے ہو گئی۔

جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس52.59پوائنٹس کمی سی21176.18پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس245.47پوائنٹس کمی سی73665.51پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس1.08پوائنٹس اضافے سی30945.78پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب