- Home
- Business
- Business News
- تمباکو کی صنعت پر 40ارب روپے کا مزید ٹیکس لگا کر پوری صنعت کو تباہ کرنے کی بدترین کوشش کی گئی، ..
تمباکو کی صنعت پر 40ارب روپے کا مزید ٹیکس لگا کر پوری صنعت کو تباہ کرنے کی بدترین کوشش کی گئی، سیکرٹری جنرل کسان بورڈ
ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:56
(جاری ہے)
تمباکو کی صنعت خصوصا کاشتکار پہلے سے لگائے گئے ٹیکسز کے بوجھ تلے کراہ رہے ہیں جبکہ حالیہ 40 ارب روپے کے ٹیکسز بھی کسی نہ کسی شکل میں کاشتکاروں کو منتقل کر دیے جائیں گے جسکا نتیجہ لاکھوں افراد کی بے روزگاری کی صورت میں نکلے گا۔
40ارب روپے کے ٹیکس لگانے کے بجائے سیگریٹ کے غیر قانونی کاروبار پر گرفت کرنے کی ضرورت تھی جو 40% تک پہنچ گیا ہے اور سالانہ 35 ارب روپے کا نقصان قومی خزانے کو پہنچ رہا ہے۔سالانہ 2ارب سمگل شدہ سیگریٹ پاکستان میں استعمال ہو رہا ہے لیکن حکومت کی 13 مختلف ایجنسیاں یہ سمگلنگ روکنے میں ناکام رہی ہیں۔ اسلئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سیگریٹ انڈسٹری پر بے تحاشا ٹیکس لگانے کے بجائے سیگریٹ کی غیر قانونی تجارت کا راستہ روکا جائے اور انڈسٹری پر لگایا گیا40 ارب کا ٹیکس واپس لیا جائے۔سیگریٹ انڈسٹری پر پہلے سے 83% ٹیکس لاگو ہے جسکی وجہ سے ہمارے ملک میں سیگریٹس مہنگے ہیں اسلئے سالانہ تقریبا 5 ارب کے سیگریٹس باہر کے ملکوں سے سمگل کیے جا رہے ہیں اور پاکستان میں کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں۔مزید ٹیکسز لگانے سے سیگریٹس مزید مہنگے ہونگے اور اس سے سمگلنگ میں مزید اضافہ ہو گا جو ملک کیلئے ایک منفی رجحان ہے۔ حکام کی یہ بات کہ ٹیکسز لگانے سے سیگریٹس کی قمتیں بڑھیں گی لہذا لوگ خرید نہیں سکیں گے اور سیگریٹس پینے والوں میں کمی آئے گی بالکل غلط مفروضے پر مبنی ہے کیونکہ پہلے ہی 70% لوگ مہنگے برانڈز کے سیگریٹس خرید کر استعمال کر رہے ہیں۔سیگریٹ کی مہنگی ڈبی Status Symbol کی صورت اختیار کرکے لوگ اس کے استعمال پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ حالیہ بجٹ میں سیگریٹ انڈسٹری پر لگایا گیا 40 ارب کا ٹیکس واپس لیا جائے تاکہ انڈسٹری میں کام کرنے والے کارکن اور کاشتکار معاشی تباہی سے بچ سکیں۔Browse Latest Business News in Urdu
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..
پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ
ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ
فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
PSX Live Index
Updated: 01:30:02am | 27-04-2024
Status: Closed | Volume: 541,144,650 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary