وفاقی حکومت کو فیڈریشن اور دیگر اسٹاک ہو لڈر کو فنانس بل کا اعلا ن کر نے سے پہلے اعتماد میں لینا چا ہیے تھا ،ایف پی سی سی آئی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:34

وفاقی حکومت کو فیڈریشن اور دیگر اسٹاک ہو لڈر کو فنانس بل کا اعلا ن کر نے سے پہلے اعتماد میں لینا چا ہیے تھا ،ایف پی سی سی آئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر نے بیک وقت فیڈریشن ہا ئو س کرا چی سمیت ریجنل آفس لا ہو ر اور کیپٹل آفس اسلا م آباد میں ویڈ یو لنک کے ذریعے فنانس بل 2018پر غو ر کر نے کیلئے ایک ہنگامی میٹنگ طلب کر لی اور کہاکہ وزیر خزانہ اسدعمر نے یہ بل 17ستمبر 2017 کو با قی فنانس بل سال 2018-19کے با قی تین چوتھائی عرصہ کیلئے پیش کیا ۔

فیڈریشن ہا ئو س سمیت ریجنل آفس لاہو ر اور کیپٹل آفس اسلا م آباد ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ ہو ئی جس کی صدارت ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر وحید احمد نے کی ۔ اس کے علاوہ اس میں تا جر برادری سے تعلق رکھنے والے کا فی تعدا د میں لو گو ں نے شر کت کی جس میں سارک کے سنیئر نائب صدر اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی افتخار علی ملک کے علاوہ نا ئب صدور زاہد سعید ، سعیدہ با نو کے علاوہ شکیل احمد ڈھینگرا ، ٹیکسٹا ئل ، پلا سٹک ، آٹو مو با ئل ، رئیل اسٹیٹ ، فا رما سو ٹیکل زرعی ، سروسز اور انجر جی سیکٹروں سے تعلق رکھنے والے ما ہر ین نے بھی شر کت کی اور اپنی رائے کاا ظہار کیا۔

(جاری ہے)

تا جر برادری کے تمام ممبرا ن نے اس با ت پر زور دیا کہ وفاقی حکومت کو ایف پی سی سی آئی اور دیگر اسٹاک ہو لڈر کو فنانس بل کا اعلا ن کر نے سے پہلے اعتماد میں لینا چا ہیے تھا ۔ تا جر برادری سے تعلق رکھنے والے ماہر ین نے گیس کی قیمتو ں میں اضا فہ کی مذمت کی اور اس با ت پر زور دیا گیا کہ مختلف ممالک اور علا قا ئی ایکسپورٹ کے مقابل ملکو ں مثلاًبنگلادیش ، بھار ت کے برابر تجا رت کی تر قی میں حصہ لینے والی گیس ، بجلی ، یوٹیلٹی کی قیمتو ں کو ان ممالک کے برابری سطح پر رکھا جا ئے تا کہ عالمی ما رکیٹ میں پا کستا ن کے بڑھتے ہو ئے تجا رتی خسارہ کی کمی کو پورا کیا جا ئے ۔

تا جر برادری نے اس بات پر بھی زور دیتے ہو ئے کہاکہ تمام تر کا وششو ں کو بروئے کار لا کر ما ضی کے تمام ری فنڈ ز ، سیلزٹیکس ری فنڈز ، ڈیو ٹی ڈرابکس کے ایکسپورٹ کے کلیم کو فوری طور پر ایک مقر رہ ٹا ئم فریم میں ادا کر نے کیلئے ایک رو ڈ میپ کا اعلا ن کر نا چا ہیے اور 300بلین کا مو جو د تمام ری فنڈ ز کو بھی کلیئر کیئے جا نے چا ہیے ۔ انہوں نے مز یدکہا کہ حکومت نا ن فا ئیلر ز کو جا ئید اد کی خر ید فروخت کی اجاز ت دینے سے ٹیکس نٹ کی بنیا دوں کو پھیلا نے کا بنیا دی مقصد کو شکست دے گا اور نا ن فا ئیلر ز کی ذہن میں یہ بات جا ئے گی کہ انہیں یہ تر غیب ملے گی کہ آڈٹ کی پر یشانی سے وہ دور رہے گے اور انکم ٹیکس کی فا ئلنگ کی پر یشانی سے بھی دور رہے گے۔

میٹنگ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس میں اضا فہ کو فوری طور پر واپس لیا جا ئے اور اس مئی 2018کے فنانس بل ایکٹ کے پچھلے ریٹ بھی برقرار رکھا جا ئے۔ میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تنخواہ دار افراد میں یہ اضا فہ کسی بھی صورتحال میں مو زوں نہیں ہے کیو نکہ معا شرہ میں یہی وہ طبقہ رہ گیا ہے جس کے پاس کو ئی چوائس نہیں بلکہ انہیں ہر صورتحال میں ٹیکس کی لا زمی کٹو تی کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سا ئنسی بنیا دو ں پر زرعی کا شت کے طر یقہ کا ر سے فی ایکٹر پیداوار زیادہ حاصل ہو سکتی ہے اور زرعی سیکٹر کو ٹیکس کی ادائیگی کا سامنا کر نے سے اور زرعی سیکٹر ڈویلپمنٹ میں ریسر چ کے اضا فہ سے ملک کی ذراعت کو تر قی ہو سکتی ہے اور اس پر سر ما یہ کا ری بھی ہو سکتی ہے ۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پرگرا م میںکمی کر نے سے انڈ سٹر یل انفرااسٹر کچر ڈویلپمنٹ پرگرام پر اثر پڑ سکتا ہے ۔ تا جر برادری نے اس پات بر بھی تشو یش کا اظہار کیا اور کہاکہ آئند ہ کی معا شی پا لیسیاں تاجر برادری کے مشوروں سے طے کرنے چا ہیے جو کہ ملک میں اکنا مک گرو تھ کا بڑا ذریعہ ہے اگر اس سلسلے میں بز نس کمیونٹی سے مشو رہ لے لیا جا تا تو حکومت بہتر بجٹ پیش کر سکتی تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ