- Home
- Business
- Business News
- تاجر برادری ٹیکس شکایات کے ازالے کیلئے وفاقی ٹیکس محتسب کی خدمات سے فائدہ اٹھائے، طارق احد نواز
تاجر برادری ٹیکس شکایات کے ازالے کیلئے وفاقی ٹیکس محتسب کی خدمات سے فائدہ اٹھائے، طارق احد نواز
ٹیکس ریونیو کو بہتر کرنے کیلئے آسان اور سہل ٹیکس نظام اشد ضروری ہے، شیخ عامروحید
پیر 24 ستمبر 2018 19:08
(جاری ہے)
اسی طرح سال 2018میں 30جون تک 901شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 772کو نمٹالیا گیا۔
انہوںنے کہا کہ 583شکایات میں سے 457 شکایات کا فیصلہ متاثرین کے حق میں کیا گیا اور صرف 126شکایات کا فیصلہ ان کے خلاف کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ جب کوئی شکایت کسی ٹیکس دہندہ سے وصول ہوتی ہے تو اس کو ایف بی آر یا متعلقہ فیلڈ آفس کو بھیجا جاتا ہے اور ان کا جواب پھر متاثرہ ٹیکس دہندہ کو بھیجا جاتا ہے تا کہ وہ اپنا ردعمل دے سکے۔ انہوںنے کہا کہ اگر کوئی غلطی ثابت ہو جائے تو ایف بی آر کو اس کا ازالہ کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ان کا ادارہ متاثرین کو مفت اپنی خدمات فراہم کرتا ہے اور ضرورت پڑنے پر ان کو شکایت درج کرنے میں معاونت بھی کرتا ہے۔طارق احد نواز نے کہا کہ ان کے ادارے میں شکایت درج کرنے کا طریقہ کار بہت آسان ہے کیونکہ کوئی بھی متاثرہ ٹیکس دہندہ ذاتی طور پر، کوریئر سروس ، ای امیل، اور فیکس کے ذریعے اپنی شکایت درج کراسکتا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرین وفاقی ٹیکس محتسب کی ویب سائٹ پر جا کر آن لائن بھی اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا محکمہ ہر درج شدہ شکایت کی تصدیق کرتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید بہتر کرنے کیلئے تاجر برادری اپنی تجاویز دے جن پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ ٹیکس ریونیو کو بہتر کرنے کیلئے آسان اور سہل ٹیکس نظام کی تشکیل وقت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کو فروغ دینے اور ٹیکس ریونیو کو بہتر کرنے کیلئے ایک مستعد اور فعال وفاقی ٹیکس محتسب کی موجودگی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے چکر لگانے کی بجائے متاثرہ ٹیکس دہندگان کو وفاقی ٹیکس محتسب سے سستا اور مفت انصاف ملنے سے نہ صرف شکایات میں کمی ہو گی اور ایف بی آر کی کارکردگی بہتر ہو گی بلکہ اس سے ملک کے ٹیکس ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے اربوں روپے ریفنڈ کی مد میں ایف بی آر کے پاس رکے رہتے ہیں اور محکمہ ان کو بروقت کلیئر کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیتا رہتا ہے لہذا وفاقی ٹیکس محتسب ان رکے ہوئے ریفنڈز کی بروقت ادائیگی کرانے میں معاونت کرے جس سے ٹیکس دہندگان کو کافی ریلیف ملے گا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک، نائب صدر نثار مرزا، فائونڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک، باصر دائود، میاں شوکت مسعود، افتخار انور سیٹھی، خالد چوہدری ، میاں خالد، میاں محمد رمضان اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ٹیکس دہندگان کی شکایات کے جلد ازالے کیلئے مفید تجاویز پیش کیں۔Browse Latest Business News in Urdu
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..
ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..
زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے
حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..
بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں
اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ
سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن
صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز
بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر
PSX Live Index
Updated: 10:44:01am | 26-04-2024
Status: Open | Volume: 163,476,208 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary