ملک بھر میں سسٹم گیس کی یکساں قیمت (6.5 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو) مقرر کرنے پر وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور اسدعمر اور وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا شکریہ

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 23:47

ملک بھر میں سسٹم گیس کی یکساں قیمت (6.5 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو) مقرر کرنے پر وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور اسدعمر اور وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا شکریہ
فیصل آباد ۔6اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2018ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انجینئر رضوان اشرف نے ملک بھر میں سسٹم گیس کی یکساں قیمت (6.5 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو) مقرر کرنے پر وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور اسدعمر اور وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اس سے ٹیکسٹائل کی برآمدات بڑھانے کے ساتھ ساتھ اندرون ملک مزدوروں کیلئے روزگار کے نئے مواقعے بھی پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے فیصلے کے بعد اوگرا نے اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے برآمدی سیکٹر کو ایل این جی ساڑھے چھ ڈالر جبکہ بجلی ساڑھے سات روپے فی یونٹ کے حساب سے ملے گی جس سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ کے دورہ فیصل آباد کا ذکر کرتے ہوئے انجینئر رضوان اشرف نے ان اہم اور بروقت اقدامات پر وزیر اعظم عمران خاں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو طویل بحران سے نکالنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ریلیف پیکج کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے تاکہ ہر قسم کی صنعتیں اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کا پہیہ چلنے سے جہاں حکومتی محاصل میں اضافہ ہو گا وہاں لوگوں کو بھی بڑے پیمانے پرروزگار ملے گا ۔ انہوں نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی وصولی پر بھی اپنے تحفظات کا ذکر کیا اور کہا کہ اس کے بقایا جات کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ صنعتوں کی مالی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

انجینئر رضوان اشرف نے پاکستان کیلئے علاقائی سطح پر ایک جامع پالیسی تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ جب تک ہم اپنے علاقائی ملکوں سے دو طرفہ تجارتی تعلقات نہیں بڑھائے اس وقت تک ہم ترقی نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت علاقائی ملکوں سے ہماری تجارت صرف 5 فیصد ہے جبکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق اسے کم ازکم 40 فیصد ہونا چاہیے ۔ انہوں نے دوسرے ملکوں سے ہونے والی فری ٹریڈ ایگریمنٹس پر بھی تشویش کااظہار کیا اور کہا ان سے پاکستان کو فائدہ ہونے کی بجائے الٹا نقصان ہو رہا ہے۔ اس لئے ان معاہدوں پر فوری نظر ثانی کی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب