پاکستان مشکل معاشی صورتحال سے باہر نکلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، الماس حیدر

جمعہ 12 اکتوبر 2018 16:38

پاکستان مشکل معاشی صورتحال سے باہر نکلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، الماس حیدر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر الماس حیدر نے تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پیشگی اقدامات اٹھائیں، آنے والا سال مشکل ہے اور یہی مستقبل کی سمت واضح کرے گا، پاکستان مشکل معاشی صورتحال سے باہر نکلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور سابق نائب صدر ذیشان خلیل نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ الماس حیدر نے کہا کہ کڑی معاشی صورتحال نے حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کے لیے مجبور کیا، اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

[ انہوں نے آمدن اور اخراجات کے درمیان توازن پیدا اور برآمدات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس برآمد کرنے کو بہت کچھ ہے، عالمی حلال تجارت سے پاکستان بھرپور فائدہ اٹھاسکتا ہے، اس وقت 1.25ٹریلین ڈالر کی عالمی حلال تجارت میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹرز کو ایکسپورٹ پر بھی توجہ دینی چاہیے تاکہ درآمدات اور برآمدات کے درمیان بھاری عدم توازن ختم کیا جاسکے۔ بابر محمود نے کہا کہ ڈیوٹیوں او رٹیکسوں کی زیادہ شرح سمگلنگ کو فروغ دے رہی ہے لہذا حکومت اس طرف توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی موبائل فون پر کسی قسم کی پابندی عائد کرنے سے قبل پی ٹی اے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب