کاٹن ایڈوائزری کمیٹی کے انتخابات میں نسیم عثمان پینل کی بلا مقابلہ کامیابی

جمعہ 16 نومبر 2018 22:54

کاٹن ایڈوائزری کمیٹی کے انتخابات میں نسیم عثمان پینل کی بلا مقابلہ کامیابی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی بروکرز ایڈوائزری کمیٹی کے 6 ارکان کے سال 2019-2018 کے انتخابات میں نسیم عثمان پینل کی بلا مقابلہ کامیابی ہوئی۔کامیاب ہونے والے بروکرز میں نسیم عثمان(چیئرمین )،گرداری لال آسودہ مل نائب چیئرمین، محمد عامر نسیم ،سیکرٹری(تقی عباس)جوائنٹ سیکرٹری،محمد علی توفیق ،ٹریژر اور چندر لال پبلک ریلیشنشامل ہیں۔

کامیاب ہونے والے امیدواروں نے تمام 320 کاٹن بروکرز کا ان پر اعتماد کرکے منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔چیئرمین نسیم عثمان نے یقین دہانی کرائی کہ بروکرز کی فلاح و بہبود کیلئے کام جاری رکھا جائے گا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن میں کپاس کی ہیج ٹریڈنگ دوبارہ بحال کرانے کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

تا کہ کپاس کے تمام اسٹاک ہولڈرز خصوصی طور پر کپاس کے کاشتکاروں کو پھٹی کی بین الاقوامی قیمت حاصل ہوسکے۔

جس کے باعث کپاس کی زیادہ فصل اگائیں جس سے ملک کی معیشت کو استحکام حاصل ہوسکے۔ نسیم عثمان نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت کو جنگی بنیادوں پر اقدام کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ گزشتہ کئی سالوں سے کپاس کی پیداوار میں تشویشناک کمی واقع ہورہی ہے۔ اگر حکومت آئندہ سیزن میں کپاس کی پیداوار بڑھانے کی کوشش تیز کرے تو آئندہ سالوں میں روئی کی درآمد کم ہوسکے گی اور ملک کا قیمتی زرمبادلہ بھی بچایا جاسکے گا حکومت زمینی پیداوار یعنی کاشتکاری پر زیادہ دھیان دے تو کئی اجناس کی پیداوار بڑھ سکتی ہے۔

جس کی برآمد سے ملک کو فائدہ ہوسکے گا اور بڑھتا ہوا درآمد و برآمد کا فرق بھی کم ہوسکے گا۔ حکومت کے احباب اختیار کو چاہئے کہ زراعت پر زیادہ دھیان دیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی