ٹیلی نار پاکستان کا پہلا 4.5 جی نیٹ ورک بن گیا

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:10

ٹیلی نار پاکستان کا پہلا 4.5 جی نیٹ ورک بن گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) ٹیلی نارنے پاکستان میں پہلی مرتبہ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں اپنی جدید ترین 4.5 جی ٹیکنالوجی کا آغاز کر دیا ہے جو تیز رفتار ڈیٹا نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان کو بااختیار بنانے کے لئے اس کے عزم کا اظہار ہے۔ ٹیلی نار کی اس جدید ترین سروس سے صارفین کے تجربات میں مزید اضافہ ہوگا۔

ٹیلی نار گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سگوے بریکے جو ان دنوں پاکستان کے چار روزہ دورہ پر ہیں، نے اپنے جدید ترین ایل ٹی ای نیٹ ورک پر پہلی کال کرتے ہوئے 4.5 جی ٹیکنالوجی کا افتتاح کیا۔ اس وقت ٹیلی نار پاکستان کا 80 فیصد سے زائد نیٹ ورک 3 جی اور 4 جی سروسز فراہم کر رہا ہے اور 4.5 جی سروسز کا آغاز پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

(جاری ہے)

اعلیٰ درجے کی حامل ’’Carrier Aggregation‘‘ کی 4.5 جی کی خصوصیت کو استعمال میں لاتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان وہ پہلی کمپنی ہے جس نے اپنے LTE 850 اور LTE 1800 نیٹ ورکس کو یکجا کیا تاکہ اس سروس کو استعمال کرنے کے حامل ہینڈ سیٹس کیلئے شاندار ڈیٹا خدمات کا تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ یہ خصوصیت مختلف فریکوئنسی بینڈز کو قوت بخشتی ہے لہذا اس طرح صارف کے تجربہ میں اضافہ ہوتا ہے۔

ٹیلی نار پاکستان نے 2014ء میں پاکستان بھر میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس) کی فراہمی کیلئے لائسنس حاصل کیا جس کے باعث ملک میں موبائل براڈ بینڈ خدمات میں مواقع کے مکمل نئے دور کا آغاز ہوا جس نے مارکیٹ میں ڈیٹا کی متوقع فروغ کو قوت بخشی۔ بعد ازاں 2016ء میں ٹیلی نار پاکستان نے 4G خدمات فراہم کرنے کے لئے MHz 850 سپیکٹرم میں بینڈ وتھ حاصل کی۔

اپنے موجودہ سپیکٹرم پر کارکردگی کو بڑھانے کے لئے ٹیلی نار پاکستان نے ایل ٹی ای سروسز کیلئے اپنے 1800MHz سپیکٹرم کو بہتر بنایا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹیلی نار گروپ کے صدر و سی ای او سگوے بریکے نے کہا کہ جدید ترینLTE خدمات کے ساتھ ہم پاکستان میں مزید ڈیجیٹل انقلاب برپا کرنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب خان نے کہا کہ آج ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ہم نے 4.5 جی کا آغاز کیا ہے جو 5 جی پر چلنے والی مستقبل کی موبائل ڈیٹا ایپلی کیشنز کیلئے ایک پل کا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی ہمیں تیز ترین اپ لوڈ اور ڈائون لوڈ سپیڈ کے قابل بنائے گی جبکہ بلا رکاوٹ ڈیٹا تجربہ کے وعدہ کے ساتھ ایپلی کیشنز اور ویب سروسز کیلئے فوری ردعمل کو یقینی بناتے ہوئے بہترین صارف تجربہ بھی فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 4.5 جی ٹیکنالوجی ہمیں وہ تیاری بھی فراہم کرے گی جو حکومت، انتظامیہ، صحت، زراعت اور ہوم مینجمنٹ کیلئے انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) اور ٹیکنالوجی پر مبنی طریقوں کی ترقی کیلئے ہمیں درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جدید کمپنی کی حیثیت سے ہم موبائل کے مستقبل کیلئے پاکستان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان کے تمام موجودہ 4G صارفین مطابقت کے حامل ہینڈ سیٹس کے ساتھ خودکار طریقے سے تیز رفتار سپیڈ حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔ 4.5 جی ٹیکنالوجی کراچی، لاہور اور راولپنڈی/اسلام آباد میں ٹیلی نار سائیٹس پر پہلے سے فعال کر دی گئی ہیں۔ یہ پیشرفت پاکستان کو یقینی طور پر ڈیجیٹل شمولیت کے اہداف کے قریب لانے میں مدد فراہم کرے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ