ناجائز تجاوازات کیخلاف آپریشن میںقبضہ گروپوں اور ٹیکس گزاروں میں تفریق رکھی جائے ‘پیاف

حقائق کو مدنظررکھے بغیر آپریشن سے تاجربراردی کا غم و غصہ بڑھ رہا ہے،تجاوزات آپریشن زمینی حقائق کے مطابق کیا جائے

جمعہ 7 دسمبر 2018 18:01

ناجائز تجاوازات کیخلاف آپریشن میںقبضہ گروپوں اور ٹیکس گزاروں میں تفریق رکھی جائے ‘پیاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) پاکستان اندسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ حکومت کا اہم تجارتی مراکز میں ناجائزتجاوزت کے خلاف آپریشن خوش آئند ہے مگر شہر کی عرصہ دراز سے قائم مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف حقائق کو مدنظررکھے بغیر آپریشن سے تاجربراردی کا غم و غصہ بڑھ رہا ہے ، ٹیکس گزار تاجروں اور دکانداروں کے حقوق غضب نہ کئے جائیں دکاندار اپنی جگہ کے ملکیت اور کاغذات ہونے کے باوجود دکانیں گرانے پر تاجر پریشان ہیں،مارکیٹوںمیں روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں کا ریونیو جنریٹ ہوتا ہے اور ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپیہ حکومت کے اکائونٹ میں جاتا ہے لہٰذا ٹیکس گزار مالکانہ حقوق رکھنے والے دانداروں کی دکانیں نہ گرائی جائیں۔

چیئر مین پیاف میاں نعمان کبیر،سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئر مین جاویداقبال صدیقی نے مختلف مارکیٹوں سے آنے والے تاجروں کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ناجائز تجاوازت کے خلاف ہیں انکے خلاف آپریشن ہونا چاہئے تاکہ مارکٹیوں میں آمدورفت، سامان کی ترسیل اور پارکنگ کے لئے جگہ مختص ہو سکے مگر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں قبضہ گروپوںکے ساتھ حقیقی اورجائز جگہ رکھنے والے اور ملکیت کا ثبوت رکھنے والے ٹیکس دہندگان کو بھی تنگ کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

جوسراسر ناانصافی ہے متعلقہ سرکاری محکموں کا سٹاف من مرضی کرتے ہوئے جس طرح تجاوزت کے خلاف آپریشن کر رہا ہے اس سے کئی مارکیٹس میںبحرانی کیفیت پیداہو گئی ہے۔ اس پراپرٹی کو بھی منہدم کیا جا رہا ہے جو حکومت کو ٹیکس دے رہی ہے۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے قبل تاجروں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ موجودہ صورتحال کی وجہ سے نہ صرف تاجروں کو مالی نقصان ہورہا ہے بلکہ حکومت بھی ریونیو سے محروم ہو رہی ہے۔

پیاف عہدیدران سے حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ پہلے ہی نا مساعد حالات میں ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں لہٰذا زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے قبضہ گروپوں اور ٹیکس گزاروں کے درمیان فرق رکھا جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ