حکومت برآمدات کے فروغ کیلئے سنگل کنٹری نمائشوں کا انعقاد کری: عبد اللطیف ملک

پاکستان اور عالمی حالات کو پیش نظر رکھ کر تجارتی پالیسی تشکیل دے کر اہداف مقرر کئے جائیں

پیر 10 دسمبر 2018 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو برآمدات کے فروغ کیلئے سنگل کنٹری نمائشوں کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے برآمد کنندگان کو سہولتیں دینے کے اعلان پر عملی پیشرفت کی جائے ،پاکستان اور عالمی حالات کو پیش نظر رکھ کر تجارتی پالیسی تشکیل دے کر اہداف مقرر کئے جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار گروپ لیڈر عبد اللطیف ملک نے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سعید خان، ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان ، سینئر ممبر ریاض احمد ، اکبرملک ، میجر (ر) اختر نذیر سمیت انڈسٹری سے وابستہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مستقبل میں مختلف ممالک میں منعقدہ بین الاقوامی نمائشوں کے شیڈول اور اس میں شرکت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر چیئرمین سعید خان نے اجلاس کے شرکاء کو کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔عبد اللطیف ملک نے کہا کہ پاکستان کو مختلف ممالک کی مارکیٹوں تک رسائی کیلئے از خود نمائشوں کا انعقاد کرنا چاہیے اوراگر حکومت اس پر عمل پیرا ہو جائے تو پاکستانی مصنوعات کو بے حد پذیرائی مل سکتی ہے ۔ برآمد کنندگان کو انتہائی چیلنجز کا سامنا ہے جس کیلئے انہیں فوری طور پر سہولیات اور مراعات دی جانی چاہئیں۔ عبد الطیف ملک نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں نہ صرف تجارتی پالیسی تشکیل دی جائے بلکہ ہر سیکٹر کیلئے اہداف مقرر کئے جائیںتاکہ ہماری معیشت کو سہارا مل سکے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں