میاں اسلم اقبال سے چائنامشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے نائب صدر مسٹر فینگ یان شوئی کی قیادت میںوفدکی ملاقات

چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کا پنجاب میں زراعت ،ہائوسنگ،فوڈ پراسیسنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میںدلچسپی کا اظہار زراعت،ہائوسنگ سیکٹر،فوڈ پراسیسنگ،سپیشل اکنامک زونز اور دیگر شعبوں میں چینی سرمایہ کار کا خیرمقدم کریں گے‘صوبائی وزیر صنعت

بدھ 19 دسمبر 2018 16:45

میاں اسلم اقبال سے چائنامشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے نائب صدر مسٹر فینگ یان شوئی کی قیادت میںوفدکی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں چائنامشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے نائب صدر مسٹر فینگ یان شوئی کی قیادت میںوفدنے ملاقات کی۔جس میں چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کا پنجاب میں زراعت ،ہائوسنگ،فوڈ پراسیسنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میںدلچسپی کا اظہارکیا۔

صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کی توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری حوصلہ افزاء ہے۔پنجاب میں زراعت،توانائی،فوڈ پراسیسنگ،ہائوسنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کے لئے آئندہ پانچ سالوں میں 50لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کا یہ منصوبہ لینڈ مارک کی حیثیت رکھتا ہے۔چینی سرمایہ کاروں کی اس شعبہ میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ1500ایکڑ پر قائداعظم ایپرل پارک کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔قائداعظم ایپرل پارک میں صر ف ٹیکسٹائل کے یونٹس لگیں گے۔سپیشل اکنامک زونزبھی بنائے جارہے ہیں،چینی سرمایہ کار یہاں کھلے دل سے سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے اورزراعت کے شعبے میں تعاون بڑھایا جا سکتا ہے۔ہم چین کے ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ایکسپو سنٹرکام کررہا ہے جبکہ دیگر شہروں میں ایسے سنٹرز بنانا چاہتے ہیں۔چینی کمپنی ایکسپو سنٹرز کے قیام کے حوالے سے تعاون کرے۔مسٹر فینگ یان شوئی نے کہا کہ پاکستان دوست ملک ہے اور ہم صنعت کاری کے عمل میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

ہائوسنگ،سمارٹ میٹروں کی مینوفیکچرنگ،زراعت،فوڈ پراسیسنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔چائنا پاکستان ماڈرن ایگری کلچرکمپری ہینسیو ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے چینی تصور کے بارے میں چینی ماہرین نے بریفنگ دی۔چینی کمپنی کی کمرشل منیجر،چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جہانزیب برانہ ،چیف آپریٹنگ آفیسرہارون پاشا اور سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا